بی این پی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی حمایت بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی‘ ترقی خوشحالی کیلئے اقدامات ‘ روزگار کی فراہمی سمیت چھ نکات پر عملدرآمد کروانے کیلئے کیابی این پی مشرف دورسے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند اورمسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔



کنٹرولڈ حکومت رائے عامہ کارخ موڑنے کی کوشش کررہی ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئیے جاری احتجاج میں سرکاری جماعت کی پوائنٹ اسکورنگ دراصل بھرپور عوامی دباو بلوچ سیاسی کارکنوں اور لواحقین کے دیرپا اور صبر آمز جدوجہد کے بدولت عمل میں آئی.دراصل حکومتی نمائندوں کی معصومیت اور خود کو بری الذمہ قرار دیکر زبانی جمع خرچی ایک نئے ظلم کو آشکار کرنے کی مترادف ھے۔



نوازشریف،مریم اور صفدرکا نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر جلد سماعت  کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔



وزیراعظم اور آرمی چیف نے ڈیرہ بگٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، گہرام بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان سیکورٹی ورکشاپ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں اور دیگر شرکا کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کو درپیش گیس نہ ہونے کے باعث دشواریوں کا ازالہ گیس فراہم کرنے کی صورت میں اور ماضی میں کئے گئے ۔



سی پیک منصوبہ بلوچستان کیلئے اہمیت کاحامل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چینی کمپنی سی سی ایف ای بی ( CCFEB)کے پاکستان میں صدر وی (Mr. Wei)نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی جس میں سی پیک کے تناظر میں بلوچستان میں تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ، مواصلات اور صنعتی شعبہ میں شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔



تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ عامر بلوچ ،صدام بلوچ،شہزاد قمبرانی سمیت چند دیگر لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کے عمل کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی مزید بھی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کو لواحقین کا جمہوری اور آئینی حق سمجھتی ہے تاکہ لواحقین اپنے پیاروں سے مل سکے۔



غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھا کر مار دینا جائز نہیں ،لاپتہ افراد کے معاملے پر بل پارلیمنٹ میں لائینگے ، اپوزیشن حمایت کرے ،شیریں مزاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر بل منظوری کیلئے لا رہی ہے‘ ہمیں تمام اپوزیشن کی حمایت درکار ہوگی‘ غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھا کر مار دینا کسی طور بھی جائز نہیں، راؤ انوار کو سزا ملنی چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔