جو حکمرانی کا حق ہی نہیں رکھتے وہ کیوں بیٹھے ہیں، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سندھ میں جنگلات کی الاٹمنٹ منسوخ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ جو حکمرانی کا حق ہی نہیں رکھتے وہ کیوں بیٹھے ہیں۔



رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے، ترجمان بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ  مشیر تجارت رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا دیا گیا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔



قوم نے دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی،قاسم سوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ،ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔



ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء نے ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا، ڈاکٹرزایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈاکٹرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کاکہناہے کہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء سے پوری کمیونٹی ذہنی کوفت سے دوچارہے،یہاں جنگل کاقانون ہے،اغواء برائے تاوان یاکوئی کاروباری معاملہ یہ حکومت کی ناکامی کاثبوت ہے ہمیں مل کر ایسے واقعات کیخلاف آوازبلندکرناہوگا تاکہ اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کوتحفظ فراہم کرسکیں۔



ہوسٹن امریکا کے میئر کا رواں سال دورہ کراچی متوقع

| وقتِ اشاعت :  


ہوسٹن امریکا کے میئر کا رواں سال کراچی کا دورہ متوقع ہے، دورے کے دوران دونوں شہروں میں عوامی فلاحی منصوبوں کی تعمیر، ماحولیات، صحت، فائر بریگیڈ کی ترقی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر کو جولائی میں ہوسٹن میں ہونے والی انٹرنیشنل میئر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔