جے سی سی اجلاس، خسروبختیار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد چین روانہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد بیجنگ روانہ ۔پاکستانی وفد آٹھویں جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی برائے سی پیک کے 20دسمبر کو ہو نے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریگا ۔ 



جیونی میں مضر صحت پانی کی فراہمی بند کی جائے، عوامی حلقے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : جیونی میں اور متاثرہ علاقوں کو پانوان کے نجی بورنگ پمپنگ اسٹیشن سے مضر صحت پانی کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے ۔ حکومتی ادارے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ حکومت کروڑوں روپے خرچ کر کے شہر یوں کو مضر صحت پانی فراہم کررہی ہے میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے۔ 



بلوچستان، ہنڈی کاکاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،12افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں گمنام بنک اکاونٹس او ر ہنڈی کا کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی شروع ، بارہ افراد گرفتار کرلئے گئے بلوچستان میں ہنڈی کے ذریعے زر مبادلہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف حکام نے کاروائی شروع کردی ہے اور ایک ماہ کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک درجن سے زائد لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔



وزیرقانون پنجاب کی سرکاری اسپتال کے ایم ایس کو بات نہ ماننے پر تبادلے کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ عباسی کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیر اسپتال راولپنڈی کے ایم ایس کو تبادلے کی دھمکی دے رہے ہیں۔