بلوچستان میں بھی فیڈرل کورٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے ، آغا حسن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے عالیہ کامران نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے دیگر صوبوں میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تو بلوچستان میں اس سے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے ۔



پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکا نے کردار ادا کیا، وزیر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کیا لہذا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے کردار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



بارشوں سے متاثرین علاقوں میں فوری اقدامات کئے جائیں، عمران بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی سینٹرل کمیٹی ممبر ظفر بلوچ ،ادریس بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی اور صوبائی حکومت کے متاثرین کے بحالی کیلئے موثر اقدام نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشوں سے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، خضدار،بیلہ،دالبندین،بولان،مکران،سمیت بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں اور طویل خشک سالی کے شکار بلوچستان کے غریب عوام پہلے ہی سے مشکلات اور مسائل کا شکار تھے لیکن حالیہ سیلاب نے خشک سالی کے شکار بلوچستان کے عوام کو مزید بدحالی کی طرف دھکیل دیا۔



سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، خورشید جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر اور ضلع نوشکی کے سابق ضلعی صدر و سیاسی رہنماء میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں نوشکی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غریب لوگوں کے کچے مکانات کے منہدم ہونے اور دیگر نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش اللہ تعالیٰ کی جانب سے رحمت ہے لیکن حکمرانوں اورانتظامیہ کے جانب سے بروقت کوئی ریلیف مہیاء نا کرنے کے نتیجہ میں عوام مسائل اور عذاب میں مبتلا ہے ۔



952ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اور بعض اخبارات میں شائع ہونے والی گمراہ کن اورحقائق کے منافی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کے اجراء نہ ہونے اور ترقیاتی فنڈز کے ضیاع کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔