لاہور: پاک بھارت تجارت بند ہونے سے جہاں سیمنٹ ، جپسم ،نمک اورخشک میوہ جات سے لدے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈرسے واپس منگوالئے گئے ہیں وہیں اب بھی درجنوں ٹرک ڈرائیور تجارت بحال ہونے کی امید لگائے جی ٹی روڈ سرحد پر کھڑے ہیں۔
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے میرے حلقہ انتخاب میں کافی نقصانات ہوئے ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں تاہم کم وسائل میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کا ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں حکومت وقت نے ایجوکیٹر کے نام سے SSTبھرتی کرنے کیلئے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے کیلئے ہزاروں غریب بیروزگار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کئی دنوں سے غریب بیروزگاروں کی تذلیل کی جارہی ہے۔
کوئٹہ: کراچی میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد کی اموات کے واقعہ کے بعد ایڈمنسٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں نے آج سے ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ، بیکری اور ڈیری فارمز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہیسرکاری اعداد شمار میں دس لاکھ سے زائد بچوں کی اسکولوں سے باہر ہے جبکہ اصل تعداد 25 لاکھ اور 18 سو سے زائد سرکاری اسکولوں کی غیر فعالی بلوچستان کے نام پر ہونے والی ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کی حقیقیت یے کہ کسطرح بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کر قوم کو صرف جہالت انتہا پسندی منشیات اور دیگر معاشرتی منفی عوامل کی جانب دکھیلا جارہا ہے۔