محرم الحرام بلوچستان میں سیکورٹی سخت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں محرم الحرام کا آغاز ہو تے ہی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور انتظامیہ نے دفعہ144 نافذ کر تے ہوئے تمام امام بار گا ہوں پر سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے اور شہر میں جگہ جگہ نا کہ بندی کر کے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔



نوشکی،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی،آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: دیہی فیڈرز میں بجلی کی دورانیہ کوکم کرنے اور نوشکی انتظامیہ کی جانب سے زرعی اجناس کو ضلع سے باہر لیجانے پرپابندی کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی وآل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس سجاد ہوٹل میں منعقد ہوا ۔



بلوچ نوجوان تعلیم کو اپنا ہتھیار بنالیں، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان کے نوجوان تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ تب ہی ہو سکے گا جب قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر دیگر صوبوں کے ساتھ تعلیم جیسے شعبوں میں ان کا مقابلہ کریں ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں دانستہ طور پر سہولتیں فراہم نہیں کی جا گئیں جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کی سہولیات میسر نہیں ۔



اسحاق ڈار کی ملک میں جائیدادیں ضبط، بیرون ملک اثاثوں کا سراغ لگایا جارہا ہے، نیب

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کی پاکستان میں جائیدادیں ضبط کرلی گئیں اور بیرون ملک اثاثوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔



سوشل میڈیا ملک کا پانچواں ستون بننے جارہا ہے، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے گزشتہ روزیہاں نظامت اطلاعات کا دورہ کیا سیکرٹری انفارمیشن محمد طیب لہڑی بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فرحت نے صوبائی وزیر کو نظامت اطلاعات کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی سے آگاہ کیا ۔



شہداء پولیس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اے آئی جی پولیس 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری منظور سرور نے کہاہے کہ شہداء پولیس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وہ ہمارے ہر وقت آنکھوں کے سامنے ہیں ہم آج بھی پر عزم ہیں اور ہمارے حوصلے بلند ہیں یہ بات انہوں نے پیر کے روزریجنل ٹریننگ سینٹر کچھ موڑپرپاسنگ آؤٹ پریڈ کی منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔