دریائے ناڑی میں سیلابی ریلہ ، باران بنگلزئی کے علاقے میں تباہی، موسیٰ خیل میں بارشوں سے سڑکیں بہہ گئیں

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: حالیہ بارشوں کے بعد دریائے ناڑی کے سیلابی ریلے نے بالاناڑی کے علاقے باران بنگلزئی میں تباہی مچادی متعدد مال مویشی سیلابی ریلے کے نظر گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع حکومتی امداد کے منتظر تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعددریائے ناڑی کے نچلے درجے کے سیلابی ریلے نے بالاناڑی کے گاؤں باران بنگلزئی میں داخل ہوکر تباہی مچادی گاؤں کے چاروں اطراف سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد کچے مکانات کے منہدم اور مال مویشاں بھی ریلے کی نظر ہو گئے ہیں ۔



کوئٹہ ، پنڈی کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفا قی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے کمرشل بنکنگ سرکل کوئٹہ کا حوالہ (ہنڈی) اور غیر ملکی کرنسی ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاون، اہم کا روباری مراکز پر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے 3ملزما ن کو گرفتار کر لیا گیا۔



مخالفین کے دعوؤں اور کیسز کو مسترد کر تا ہوں ، زاہد ریکی

| وقتِ اشاعت :  


خاران :  جمعیت علما ء اسلام کے رہنما اور حلقہ پی بی 41سے نامزد امیدوار حاجی ذابد خان ریکی نے کہا ہے کہ آر او اور پریذائیڈنگ آفیسرز کی الیکشن کمیشن کے روبرو بیان قلمبند کرانے کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنا بلا جواز ہے بلکہ واشک کی عوام کی مینڈیٹ کو چرانے والوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 



بولان میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی غیر شفاف تقرری قبول نہیں،بلوچ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی غیر شفاف اور مشکوک تقرری میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔