سابقہ حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز مڈل سکول حبیب اللہ کول سورینج ، رول ہیلتھ سینٹر حبیب اللہ کول کمپنی سینٹرل ٹنل سورینج ، مارگٹ کلی محمد شہی سنجدی مارواڑ کی سمالانی زڑی چشمہ ہنہ اوڑک ، کلی ببری ہنہ اوڑک کا تفصیلی دورہ کیا۔



احمد علی کوہزاد کو پاکستانی شہریت کی بحالی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی26پر کامیابی کے بعد غیر ملکی اور نا اہل قرار دیئے گئے علی احمد کوہزاد کی پاکستانی شہریت کی بحالی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ 



آئندہ بجٹ میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی پیکج رکھیں گے، میر اسد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر سماجی بہبود و نان فارمل ایجوکیشن میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019،20 کے بجٹ میں یتیم بچوں کیلئے ایک مخصوص پیکج رکھینگے، جس معاشرے کے لوگوں کو یتیم بچوں کے احساسات و ضروریات کا خیال ہو،اور ان بچوں کا انگلی تھام کر چھلے تو یہ جہاد سے کم نہیں، 20 سال بعد معاشرہ انہیں بچوں کی ہاتھوں میں ہوگا ۔



حاصل بزنجو نے چیئرمین نیب ،ڈی جی نیب ،اخبارات کے ایڈیٹرز ،کیخلاف چیئرمین سینٹ کو درخواست دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے اپنے خلاف جھوٹی خبریں چلانے پر چیئر مین نیب،ڈی جی نیب بلوچستان ،سمیت مختلف اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر کو طلب کرکے جواب طلب کرنے کیلئے چیئرمین سینٹ کو درخواست دیدی۔ 



سعودی عرب نے خاشقجی قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ مسترد کردی

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دینے سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔