ایک سال میں 10 ہزار بچے دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک یا معذور ہوئے، اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


کیلیفورنیا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2017 کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 10 ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذور ہوئے ہیں جب کہ 8 ہزار بچوں کو دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا گیا۔



مجلس عمل اقتدار میں آکر ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریگی، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر و حلقہ پی بی32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر ملک میں قائم سودی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کے معیشت کو بہتر بنانے اور معاشی طور پر اپنے پاؤں کھڑاکرنے کے لئے موثر اور عملی جدوجہد کرینگے ماضی میں حکمرانوں نے روٹی ، کپڑا ، مکان اور کچکول توڑنے جیسے خوشنما وعدے کئے ہیں ۔



شفاف انتخابات ہی ملک کو موجود بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ملک اور قوم کی اہم ترین ضرورت ہے اس لئے ادارے صاف اور شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں اور جو نتائج عوام کے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد آئے انہیں قبول کیا جائے ۔



علی مدد و دیگر نا اہل افراد کی اپیل عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک ، نیشنل پارٹی کی یاسمین لہڑی، پی ٹی آئی کی فہمیدہ کوثر ، ، سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کے علاوہ نوابزادہ شیر محمد شاہوانی،شازیہ لانگو، سابق صوبائی وزیر بہرام اچکزئی سمیت امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسرز اور ایپلٹ ٹربیونلز سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔ 



کوئٹہ،مزید صوبائی سیکرٹریوں کے تبادلے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق قمبر دشتی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹر ی محکمہ لوکل گورنمنٹ جبکہ شعیب احمد گولہ سیکریٹر ی محکمہ قانون کوسینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلو چستان تعینات کیا گیا ہے۔