حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے صوبے کے روایات کو برقرار رکھا، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


ٍکوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوامی بجٹ پیش کر کے صوبے کے روایات کو برقراررکھا اپوزیشن کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران شور شرابہ نہ کرنے پر صوبے کے روایات کو برقراررکھتے ہوئے جمہوری روایات کی پاسداری کی ہماری کوشش رہی کہ بجٹ میں کسی بھی حلقے کو نظرانداز نہ کیا جائے موجودہ بجٹ میں تعلیم صحت اور وامان کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔



نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے نوازشریف نے ایسا بیان دیا ہے جو نہیں دینا چاہیے تھا جب کہ ان کے بیان کوسنجیدگی سے لینا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے۔



انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 4 حملہ آور ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


سورابایا: انڈونیشیا میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ 



جسٹس قاضی فائز کا بینچ سے علیحدہ کرنے کے طریقہ کار پر اعتراض

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے پشاور میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے نوٹس کی سماعت کیلیے ازسر نو بینچ کی تشکیل اور انھیں اس سے خارج کرنے کے عمل کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات پر مبنی نوٹ جاری کردیا ہے۔