ڈبل سواری پرپابندی سے ٹارگٹ کلنگ نہیں رکتی ، جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ حکومت جب میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوجائے تو انہیں صرف غریبوں کی سواری موٹرسائیکل ڈبل سواری نظرآتی ہے حالانکہ موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہیں رکتی ۔



ہزارہ برادری کے احتجاج کو چند شرپسند وں نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، سید آغا رضا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  مجلس وحد ت المسلمین کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور سید آغا رضا نے کہاہے کہ ہزارہ برادری کے احتجاج کو چند شرپسند اور بیرونی ایجنڈے پر کار فرما عناصر نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنایا اور اپنے جائز مطالبات سول وعسکری قیادت کے سامنے رکھے جسے قیادت نے منظور کیا ،ہم محب وطن لوگ ہیں اور بلوچستان وپاکستان کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے ۔



کوئٹہ شہر میں امن کے قیام کیلئے ایلیٹ فورس کے قیام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں جاری دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔



گوادر ،پانی بحران کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : پانی کی قلت کے خلاف آل پارٹیز کی اپیل پر شٹر ڈاوٗن ہڑتال ۔بازار،مارکیٹیں اور بینک بند،احتجاجی ریلی و مظاہرہ۔پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ایکسپریس وے بننے دیں گے نہ پورٹ کو چلنے دیں گے ۔



دہری شہریت پر نااہل ارکان سے تنخواہ کے 5 لاکھ روپے واپس لینے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں نااہل ارکان کو تنخواہوں اور مراعات واپسی کی مد میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی۔