خطے میں سیاسی صورتحال کو بدلنا ہوگا،جان محمد دشتی

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  خطے میں سیاسی صورتحال کو بدلنا ہوگا ، عوام اپنے مقدس سیاسی پناہ گاہوں سے غیر سیاسی عناصر کو نکال باہر کر دیں ،میں کسی بھی سیاسی نمائندے کو چور ، ڈاکو اور لٹیرا اس لیے نہیں کہوں گا کہ انہیں بلوچ عوام منتخب کرتے رہے ہیں اور اگر انہیں چور یا ڈاکو کہوں گا تو بلوچ کے حق انتخاب کی توہین ہوگی ۔



مایوس ہیں نہ ہی حوصلے پست جدوجہد جاری رہے گی، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء این اے265اور پی بی 31سے پارٹی امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمیں مایوس ہونا چاہئے نہ پسپا حوصلے پست نہیں ہونگے جدوجہد جاری رہے گی ۔



عوام کو مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنیکا موقع دیا جائے، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


چمن :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آزادانہ موقع دیا جائے اگر انتخابات میں مداخلت کی گئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا ۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے عازمین حج کیلئے کوئٹہ سے پروازوں کی ہدایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے بلوچستان کے حجاج کرام کیلئے کراچی اور ملتان سے فلائٹس اور شیڈول میں تاخیر پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک کے دیگر شہروں سے حجاج کرام کو حج کیلئے سعودی عرب لے جایاجاسکتا ہے تو کوئٹہ سے کیوں نہیں ؟ وزارت مذہبی امور ،پی آئی اے اور دیگر مسئلے کا فوری حل نکالیں۔