خاران : بی این پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42خاران سابق سینیٹرثناء بلوچ نے کہا ہے کہ اگر ہر پانچ سال بعد کرپشن کو دوام بخشنے اور مفادات کے حصول کے لئے پارٹی اور انتخابی نشان بدلنے کا شوق ہوتا تو آج ارب پتی بن جاتا خاران کے ساٹھ واٹر سپلائیوں کے نام کروڑوں کی رقوم نکال کر بینک بیلنس بنانے والوں نے خاران کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے دو روپے کی رقم مختص نہ کرکے مستقبل کے نونہالوں کے ساتھ زیادتی کی جسکا خمیازہ سیاسی مداریوں کو پچیس جولائی کو بھگتنا ہو گا ۔
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اس دورمیں جنگ عالم اسلام کے فائدے میں نہیں بلکہ اسکا فائدہ چند عالمی قوتوں کو پہنچ رہا ہے امریکہ سمجھتا ہے کہ عالم اسلام اسکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی جانب سے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں صوبائی عہدیدارہی بہتر طور پر بتاسکتے ہیں ۔
کوئٹہ : بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے بگٹی کالونی میں کارنر میٹنگ میں عوام نے وزیر داخلہ کو اڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی، ان سے سوال کیا گیاکہ آپ 5 سالوں میں ہمارے علاقے کو ایک لیڈی ڈاکڑ تک نہ دے سکے۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس احمد علی بلوچ قومی اسمبلی کی نشست NA272 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی50 سے پارٹی سربراہ جام کمال خان کے حق میں دستبراد اپنے کاغذات واپس لے لیے اس موقع پر بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ چند ایسے عناصر ہیں جنہوں نے وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کو ہم سے دور کیا وڈیرہ حسن ہمارے بھائی ہیں ۔
لاہور: ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور تقاریر کرنے والے سابق(ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔