نئی حلقہ بندیاں صوبے کے برادر اقوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش ہے، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی و دیگر رہنماں نے نئی حلقہ بندیوں اور پرانے حلقوں میں رد و بدل کو صوبے کی برادر اقوام کے مابین نفرتیں پھیلانے کی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری موجودہ وفاقی اوربلوچستان کی سابق صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔



متحدہ پشتون صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے سینئر ڈپٹی چےئرمین اور پشتون افغان غیور ملت کی قومی سیاسی تحریک کے عظیم رہنماء عبدالرحیم خان مندوخیل مرحوم کی پہلی برسی کا مرکزی جلسہ عام کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور وطن پال اور باشعور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 



ڈائریکٹر کوئٹہ کسٹم کے سمگلرز کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،کسٹم انٹیلی جنس افسر کا چیئر مین ایف بی آر کو حلفیہ بیان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار محکمہ کسٹمز کے انٹیلی جنس آفیسر حامد حبیب نے چیئرمین ایف بی آر کے نام درخواست اور بیان حلفی میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے سمگلروں کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کی سزا دی جارہی ہے ۔



جنوبی پشتونخوا کے انتخابی حلقوں میں کمی کا فیصلہ قبول نہیں، پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوبی پشتونخوا کے مختلف حلقوں شیرانی ، موسیٰ خیل ، ہرنائی ، سبی کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کرنے اور کوئٹہ کی اکثریت آبادی والے علاقے اور پشتون قوم کو مکمل طور پر کوئٹہ کے 9حلقوں میں نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکسر اور یکطرفہ طور پر پشتون علاقوں اور عوام کو جس طرح اپنے حلقوں میں حق رائے دہی اور حق نمائندگی سے محروم کرنے کی ناروا سازش کی ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔