سخت سیکورٹی کے باعث خودکش ہدف پر نہیں پہنچ سکا،عبدالرزاق چیمہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ملنے والے ٹھریٹس کی وجہ سے سخت سیکورٹی کی بناء پر خودکش حملہ آور اپنے ہدف پر نہیں پہنچ سکا اور سیکورٹی اہلکاروں نے اسے منطقی انجام تک پہنچا دیا ۔



سی پیک میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں ، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی صورت میں منافع بخش سرمایہ کاری کے جو شاندار مواقع پیدا ہورہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دوست ممالک خاص طور سے رشین فیڈریشن سے بھی بروقت اور بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔



مریم نواز کی تیز زبان کے باعث پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے، میں مریم کی بات کا اسی پیرائے میں جواب دے سکتا ہوں مگر میرے دل میں شریف خاندان کا آج بھی احترام موجود ہے۔



پاک فضائیہ کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:پاک فضائیہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔



حکومت کئی اہم محکموں کو پرائیوٹ افراد کے ذریعے چلا رہی ہے ،پشتونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں موجودہ صوبائی حکومت کے کئی صوبائی اہم محکموں کو پرائیویٹ افراد کے ذریعے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے چلانے اور ان غیر افراد کو ا ن محکموں کے انچارج بنانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت میں شامل مخصوص پارٹیوں کا دوغلا پن قرار دیا ہے۔