پاک بحریہ کے سر براہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،سعودی عرب کے سر کاری دورے پر ہیں ۔ دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے رائل سعودی نیول فورسز کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر ،ریئر ایڈمرل حامد بخیت ال جوہانی سے ملاقات کی اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز اور اسٹبلشمنٹس کا دورہ کیا۔



کیسکو زمینداروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کررہاہے، آغا لعل جان

| وقتِ اشاعت :  


قلات: زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے کہا ہیکہ بلوچستان کے تمام زمینداروں نے چھ ہزارروپے کے حساب سے اپنے بلز ادا کیئے مگر کیسکو بجلی فراہم نہیں کررہی ایک لاکھ بتیس وولٹیج کی بجائے ایک لاکھ دس وولٹیج کی بجلی فراہم کررہی ہیں جو کسی کا م کا نہیں ہیں ۔



بلوچستان کی ٹرانسمیشن لائنیں ناکارہ ہو چکی ہیں بجلی کی عدم ترسیل سے زراعت تباہ ہو رہا ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادر خان مشوانی نے زمیندار سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوچ پاور اور گڈو سے دو یونٹ مرمت کے نام بند ہو چکے ہیں لورالائی ٹرانسمیشن لائن اور 132 بولان حبیب اللہ کوسٹل کی بجلی دوسرے علاقوں کو دی جا رہی ہے ۔



بھارت میں ہراساں کیے جانے کا معاملہ، پاکستانی ہائی کمشنر وطن واپس پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کیے جانے کے معاملے پروزارت خارجہ کو صورتحال  سے آگاہ کرنے کے لیے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔



نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائیگا ، اسفند یار کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ جس کے لیے نجی شعبے اور سرکاری اداروں کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔



ضلع کچہری کوئٹہ کی سیکورٹی ہٹانے پر وکلاء کا احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  ضلع کچہری کو ئٹہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کا معاملہ،وکلا نے بطو راحتجا ج کچہری گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا بلکہ بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بارایسو سی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی با ئیکاٹ کی گئی۔