2018میں سی پیک کو افغانستان اور وسطی ایشیاء تک توسیع دی جائیگی،چینی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چین کے سفیر یا ؤ جِنگ نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سی پیک پار لیمانی کمیٹی کے سر براہ سنیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کر کے سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور کہا ہے کہ 2018 میں سی پیک ‘نئے زمانے’ میں داخل ہو جائے گا ۔



عمران خان کی بہنیں تیسری شادی سے بھی لاعلم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے معاملے پر ان کی بہنوں کے تحفظات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔



نواب ثناء زہری نے مولانا فضل الرحمن بارے کو ئی بیان نہیں دیا، ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترجمان نے بعض چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اصل محرک مولانا فضل الرحمان کو قرار دیا ہے۔



سیاسی صورتحال ،سردار اختر مینگل کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان میں جاری صورتحال اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔