قطری شہزادوں کو سنی میں شکار کی اجازت کے خلاف احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ قطری شہزادوں کو تحصیل سنی شوران میں شکار کی اجازت کے خلاف آج بروز پیر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا



میئر کوئٹہ اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، اپوزیشن کونسلران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے گذشتہ روز کوئٹہ میٹروپولیٹن کے حزب اختلاف کے کونسلروں کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن) نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، تحریک انصاف



خضدار یونیورسٹی اور سچوان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی (سچوان )کے درمیان باہمی تعلقات تعمیر ی و تعلیمی ترقی اور دیگر امور پرمبنی یادداشت پر دستخط کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں ہوا۔تقریب میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر بریگیڈئیر(ر) محمد امین اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے وائس صدر پروفیسر ڈاکٹر شانگلین نے متفقہ طور پر یاد داشت پر دستخظ کئے۔



سانحہ 8 اگست کی کمیشن رپورٹ کے عبد وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ مستعفی ہوں ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال تحقیقاتی کمیشن رپورٹ آنے کے بعد فوری طورپر وزیراعلیٖ ،وزیرداخلہ کو مستعفی ہونا جانا چاہئے کمیشن کی رپورٹ میں غلط بیانی، کوتاہیوں ، کمزوریوں کے ذکر کے بعد جمہوری روایت کی پاسداری کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے سانحہ 8اگست میں بڑی تعداد میں وکلاء سمیت انسانی جانوں کا ضیاع اور تواتر کے ساتھ تین بڑے واقعات کا رونما ہونا باعث تشویش عمل ہے صوبائی و مرکزی حکومتوں کی نااہلی، ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں



مردم شماری کے حق میں ہیں سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد جو بھی ذمہ دار ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے جمعیت علماء اسلام مردم شماری کے حق میں ہیں ملک میں کبھی بھی صاف شفاف مردم شماری اور انتخابات نہیں ہوئے ہیں اگر صاف شفاف مردم شماری ہو تو ملک اور خاص کر صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے



دہشتگردی کے بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آواران میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انہوں نے فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں



حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنماء پاکستان میں ہیں اسلام آباد ان کیخلاف قابل قدر کوششیں نہیں کیں، امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن : امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائیوں سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما ابھی تک پاکستان میں واقع اپنے محفوظ ٹھکانوں میں آزادنہ طور پر کام کررہے ہیں،گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف قابل قدر کوششیں نہیں کیں،پاکستان دہشتگرد تنظیموں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔