نئے آرمی چیف شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں، گورنر ،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک انتہائی تجربہ کار، بہترین قوت فیصلہ اور شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں جن کی بحیثیت آرمی چیف تقرری ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے اور دنیا کی بہترین فوج کا سپہ سالار بننا جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے باعث اعزاز ہے



کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات مزید سخت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو مزید شخت کردیا گیا ہے اور فرنٹیر کور بلوچستان نے مورچے بناکر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے



عرب شکاری نایاب پرندوں کے شکار کیلئے نصیرآباد پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد ڈویژن میں نایاب تلور کا شکار کرنے کیلئے قطری ودبئی ودیگر بیرونی ممالک سے تعلق رہنے والے شکاری پہنچ گئے تلور کی نسل کشی کا سلسلہ سخت سیکورٹی میں جاری ویرانوں میں خیمہ سٹی آباد ہوگئے قریب غریب آبادیوں میں مکین رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی



کوہلو ، محکمہ پی ایچ ای نے مصنوعی قلت آب پیدا کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو :کوہلو میں محکمہ پی ایچ ای نے مصنوعی آبی قلت پیدا کردی ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو میں واٹر سپلائی کی مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں ، کوہلو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹینکی سوکھ گئی



ایران، مسافر ٹرینوں میں تصادم تصادم44افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم میں 44 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے۔صوبہ استان سمنان کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین سے پیچھے سے آنے والی ٹرین ٹکرا گئی۔صوبائی گورنر محمد رضا نے ہفت خان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرینوں کے تصادم میں کی تصدیق کرتے بتایا کہ 44 افراد ہلاک افراد کی لاشوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ تہران اور مشہد کے درمیان مرکزی ریلوے ٹریک پر پیش آبا،