اجتماعی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینگے،انجینئر عثمان بادینی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی سے جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد اسماعیل گورگیج کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں دالبندین کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا۔



ہر پاکستانی تقریباً 95,000 روپے کا مقروض ہے، وزارتِ خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے دسمبر 2016 تک مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ دسمبر 2016 کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا مجموعی مالیاتی بوجھ 58 ارب ڈالر یعنی 6,111 ارب اور 75 کروڑ پاکستانی روپوں کے مساوی ہوچکا تھا۔



کرپشن خاتمے کیلئے نیب میڈیا کو ملکر کام کرنا ہوگا، عرفان نعیم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے کرپشن کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات کے بھر پور ساتھ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لئے نیب، میڈیا اورسول سوسائٹی کو ایک صفحے پر آنا ہو گا، آئین پاکستان عام آدمی اور اعلیٰ عہدوں پر براجمان افراد کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔



تفتان زیرو پوائنٹ مسلسل تین ہفتوں سے بند، مزدور گھروں کو لوٹنے لگے

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین : پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں واقع تجارتی گیٹ وے زیرو پوائنٹ کی مسلسل تین ہفتوں سے بندش، سینکڑوں مزدور اپنے گھروں کو لوٹنے سے شہر کی رونقیں ماند پڑ گئیں، تجاتی سرگرمیاں معطل ۔



دینی تعلیم کے فروغ میں مدارس کا مثبت کردار ہے، سیکرٹری تعلیم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے وژن سے ہی ہم دور رس نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہمارے دینی فریضے کی بنیادی اساس رکھتی ہے۔ دینی تعلیم کے فروغ میں مدارس کا مثبت کردار ہے جبکہ اس میں عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب پڑھانا بھی انتہائی ضروری ہے ۔



آسٹریلوی پارلیمنٹ میں خاتون سینیٹر کی شٹل کاک برقعہ پہن کر آمد

| وقتِ اشاعت :  


کینبرا: آسٹریلوی سینیٹ میں گزشتہ روز اُس وقت سنجیدہ لیکن دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب حزبِ اقتدار کی ایک خاتون سینیٹر پالین ہینسن نے اجلاس کے دوران احتجاجاً شٹل کاک برقعہ اوڑھ لیا جو برصغیر پاک و ہند میں پردہ دار خواتین کا روایتی پہناوا بھی ہے۔