پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے، عصمت اللہ کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔



وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور پیوٹن میں خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن ڈی سی: گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جرمنی میں منعقدہ حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی سربراہ ولادیمیر پیوٹن کے مابین دو خفیہ ملاقاتیں ہوئیں تاہم ان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔



کوئٹہ، گاڑی پر فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کاسی روڈ پر نور مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔



حب،فضائی آلودگی پھیلانے پر اسٹیل ملز کو 5 لاکھ جرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


حب: ڈی جی ای پی اے کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری نے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور لیبرز کی سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر حب اسٹیل ملز کو پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔