سبی، پانچ ماہ قبل بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار تنخواہوں سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


سبی: ضلع سبی میں پانچ ماہ قبل لیویز میں بھرتی ہونے والے 100سے زائد لیویز اہلکار اپنی بنیادی تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے قرضے لے کر ڈیوٹیوں پر جانے پر مجبور لیویز میں بھرتی ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا عزم لے کر آنے والے نوجوان مایوسی کا شکار ہے ۔



خضدار شہر میں چوروں اور رہزنوں کا راج قائم

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : خضدار ،شہر میں چوروں اور رہزنوں کا راج ،نا معلوم چور سول ہسپتال سے فیصل اور سول کالونی مسجد سے در محمد جاموٹ کے موٹر سائیکل لے اوڑے ،جبکہ ملگزار کے مقام پر شاہ محمد سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،عوامی حلقوں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔



ایران نے پاکستانی سرحد کیساتھ بڑی تعداد میں ٹینک تعینات کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران کے مشرقی بارڈ ر اور پاکستان کے ساتھ واقع سرحدی قصبے میرجاوہ میں بڑے پیمانے پر ایرانی فورسز کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ایرانی ٹینکوں اور دیگر فوجی کانوائے کو پاکستانی سرحد کی جانب پیش قدمی کے دعوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔