کوئٹہ، ڈی ایس پی عمر رحمان کو سرکاری اعزاز میں سپردخاک کر دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ کوئٹہ پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر الرحمان اور ان کے بھتیجے سب انسپکٹر بلال شمس کو پیر کو افطار کے وقت کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔



کوئٹہ ،میڈیکل سٹور مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،زائد المعیاد ،غیر رجسٹرڈ اور بلالائسنس کے ادویات کی خرید وفروخت کی مقدمات میں نامزد 2ادویہ ساز کمپنیوں سمیت 6میڈیکل سٹور مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات صادر کئے ۔



بنگلا دیش میں سمندری طوفان سے 3 لاکھ افراد بے گھر

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاکا: خلیج بنگال میں بننے والا طاقتور سمندری طوفان ’’مورا‘‘ بنگلا دیش کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔



ملک میں سخت گرمی، تربت میں درجہ حرارت آج بھی 54 سے تجاوز کرگیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور رمضان کے دوران بھی بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزے داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔