پناہ گزینوں کا بحران: ’یورپی یونین نہ پہلے تیار تھی، نہ اب تک ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں کے سبکدوش ہونے والے سربراہ انتونیوگتیریس نے پناہ گزینوں کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین کے ردعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انتونیو گتیریس دس برس تک یو این ایچ سی آر میں کام کرنے کے بعد اس ذمہ داری کو خیرباد کہنے والے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ جب شامی پناہ گزین یورپی ممالک میں پہنچنا شروع ہوئے تو یورپی یونین اس کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی اور وہ اب بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے



مغربی روٹ کے افتتاح کے بعد اقتصادی راہداری بارے منفی پرپیگنڈہ بند ہونا چاہیئے ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


ژوب: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کے آغاز سے منصوبہ کو متنازع بنانے کے پروپیگنڈوں کا خاتمہ ہوگیا ہے،وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت فراہم کردی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ژوب مغل کوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کا منصوبہ کا افتتاح کرنا بلوچستان اور یہاں کے عوام کے لئے انتہائی مسرت اور اطمینان کا مقام ہے جس سے صوبے میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔ عظیم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ گوادر شہر ، چین، افغانستان اور ایشیائی ممالک کے لئے گیٹ وے کا کام کرے گی۔ یہ منصوبہ پورے خطے کی تجارت اور معیشت کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ کوئی بھی ترقی مخالف قوت اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت، عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے نیک نیتی اور اقدامات پاک فوج کی کاوشوں اور عوامی تعاون سے اقتصادی راہداری جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر رہے گی۔



برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر مسلمان لڑکی کو بس سے اتار دیا

| وقتِ اشاعت :  


برمنگھم: برطانونی شہر برمنگھم میں مقیم پندرہ سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ کنڈکٹر کے ٹکٹ مانگنے پر زہرا نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث زہرا کو پندرہ برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔



گوادر پانی بحران کا حل ،تین ارب روپے کی لاگت سے سملی ڈیم سے گوادر کو پانی فراہمی کا منصوبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پانی کی شدید قلت دور کرنے کیلئے حکومت گوادر اور اس کے گردونواح کے علاقوں کو سملی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ منصوبے کے تحت گوادر کو 6.5 ایم ڈی جی پانی فراہم کیاجائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ ڈیم انقرہ ڈیم سے تین گنا زیادہ بڑا ہے جو کہ سردست شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سواد ڈیم گوادر سے 57 کلو میٹر دور ہے اور اس کی تکمیل قریب ہے ہم پائپ لائن اور پمپ کے لئے ٹینڈر جاری کرینگے اور امید ہے کہ اگلے دو سال میں یہ آپریشنل ہوجائے گا



ہندوستان: 3 فوجیوں کا 14 سالہ لڑکی کا ریپ

| وقتِ اشاعت :  


امرتسر : ہندوستان کی آرمی کے 3 فوجیوں نے نشے میں دہت ہو کر 14 سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کا ریپ امرتسر سے ہوڑا جانے والی ٹرین میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فوجی شراب کے نشے میں تھے جبکہ انہوں نے لڑکی کو بھی شراب پینے پر مجبور کیا۔ ہوڑا-امرتسر ایکسپریس پنجاب کے شہر امرتسر سے مغربی بنگال کے شہر ہوڑا جاتی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ڈبہ فوج کے سپاہیوں کے لیے مخصوص تھا، لڑکی غلطی سے اس ڈبے میں سوار ہو گئی تھی۔ 14 سالہ لڑکی کے مطابق ایک فوجی نے اس کو نشہ دیا جبکہ 2 فوجیوں نے ٹوائلٹ جانے پر اس کا ریپ کیا



کیچ ضمنی الیکشن ،حالات کشیدہ امید وار مہم چلانے سے گریزاں سیکورٹی نظام سخت کر دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:حلقہ پی بی 50کیچ iiiمیں31دسمبرکو ضمنی الیکشن کے لیئے حالات ناسازگار ہوگئے۔ مسلح افراد اور علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے دباؤ کے پیش نظر امیدواروں نے حلقہ کے بجائے انتخابی مہم تربت میں گھر بیٹھ کر چلانا شروع کردیا۔ ایک جانب سیکیورٹی فورسز حلقہ میں الیکشن کی کامیابی کے لیئے سرچ آپریشن اور فضائی جائزہ لینے کے ساتھ اضافی چیک پوسٹ قائم کررہے ہیں تو دوسری طرف انتخابی امیدواروں کو دہمکانے کا سلسلہ بھی مسلح علحیدگی پسندوں کی جانب سے جاری ہے جس کے سبب عام ووٹر پولنگ بوتھ جا کر ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل سے کترا رہے ہیں ۔ مزکورہ حلقہ میں اس وقت مسلم لیگ ن نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی اور آزاد امیدوار ضمنی الیکشن کے لیئے میدان میں ہیں مگر تاحال کسی امیدوار نے حلقے میں جا کر الیکشن مہم چلانے کی کوشش نہیں کی ہے اور تمام امیدوار تربت میں اپنے گھرو ں اور بھیٹک کو الیکشن سیل بنا چکے ہیں



عراقی فوج کا رمادی کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


بغداد: عراقی فوج نے صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی میں کئی ہفتوں کے آپریشن کے بعد داعش کے شدت پسندوں کو شکست دے کر حکومت کا وسطی انتظامی کمپلیکس دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ داعش نے رمادی پر رواں سال مئی میں قبضہ کیا تھا جس کے خلاف امریکا کی تربیت یافتہ عراقی فوج کی پچھلے 18 ماہ میں یہ پہلی بڑی فتح ہے



سندھ میں گورنرراج لگا تولگانےوالوں کاحساب کتاب شروع ہوجائے گا،خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگرسندھ میں گورنرراج لگا تو لگانے والوں کاحساب کتاب جلد شروع ہوجائے گا۔ سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے صدمے دیکھے اورملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بے نظیراورذوالفقارعلی بھٹو نے گھرمیں شہادت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹےصوبوں کےساتھ جورویہ اختیارکیاجارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، سندھ میں گورنرراج لگا تواس کاخمیازہ وفاق کوبھگتنا پڑے گا



فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں مسجد پر حملہ، قرآن پاک کی بے حرمتی

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جزیرے کورسیکا کے دارالحکومت اجیکسو میں تقریباً 600 افراد کرسمس ڈے والے روز ایک پولیس اہلکار اور دو ریسکیو ورکرز پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ مظاہرین میں سے مشتعل افراد نے قریب ہی واقع مسجد پر دھاوا بول دیا، شدت پسندوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور اندر گھس کر قران پاک کے نسخے جلائے اور 50 کے قریب نسخے سڑک پر پھینک دیئے



‘افغان دہشت گردوں کی مالی مدد کی جارہی ہے’

| وقتِ اشاعت :  


کابل: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کا افتتاح کر دیا۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ہندوستان کی طرف سے افغانستان کے لیے تحفہ قرار دیا۔ افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد خطاب میں ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کی نرسریز قائم ہیں اور ان کی مالی مدد جاری ہے افغانستان میں ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔ انہوں نے خطے میں مشترکہ مقاصد کے لیے ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران اور دوسرے ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کی