پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے، امریکی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: امریکا کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈنگ جنرل لیفٹننٹ جنرل مائیکل گیریٹ نے اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں امریکا کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ان کا دورہ دونوں ملکوں اور افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہمیت رکھتا ہے۔



قومی دفاعی کمیٹی کا ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کے واقعات پرتشویش اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔



امریکا نے ایران کو دہشت گردی کی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرادیا

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: اقوامِ متحدہ میں خاتون امریکی سفیر نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔



شمالی کوریا کا یوٹرن، امریکی جزیرے گوام پر حملے کا منصوبہ روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


سیئول: شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جزیرے گوام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ترک کر دیں گے لیکن ساتھ ہی انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے مزید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس سے بھی زیادہ خطرناک کارروائی کی جاسکتی ہے۔