کوئٹہ : گوادر کا مکمل اختیار بلوچستان کو دیا جائے ہزاروں سالوں پر تاریخ تہذیب ، و ثقافت کو ملیامیٹ ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے شہید ریاض زہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ دالخراش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جنرل ضیاء کے دور سے ہی مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کو دوام دیا گیا جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں
کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کیخلاف پشتونخوا میپ اور انجمن تاجران نے الگ الگ آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کر دی، تفصیلات کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی کے وحشیانہ حملے میں صوبے کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیس کے سینکڑوں نوجوانوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کو 8اگست کے بعد ایک اور عظیم قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے اس وحشیانہ اقدام کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔
پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخو اکے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے دادو زئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے آٹھ اگست کو سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کاروں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خودکش حملہ آور کے چارمبینہ سہولت کاروں کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ یہ افراد سول اسپتال اور اس سے ملحقہ جناح روڈ اور قریبی علاقوں میں مشتبہ حالت میں دیکھے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ان مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے
کوئٹہ: جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائی جاری تاہم بہت سے علاقوں میں یہ حکام نے تاحال کوئی کارروائی نہیں،گزشتہ چار روز کے دوران صوبائی دور حکومت میں50 میڈیکل اسٹور سیل جبکہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے