کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور نواز شریف کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کا نوٹس لیکر باہمی طور پر کشمکش کو ختم کرنا چاہیے۔ سلامتی کے امور پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاتی ہے تو خیر مقدم کریں گے۔ یہ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی ، وکیل رہنماء علی احمد کرد اور دیگر وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔