جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ اسپتال کی تیسری سالگرہ انڈس ہاسپٹل نیٹ ورک کی شاندار خدمات پر تقریب، مقررین کا خراجِ تحسین

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہاسپٹل زیر انتظام انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی تین سالہ طبی و انتظامی خدمات کی تکمیل کے موقع پر سالانہ تھرڈ اینیورسری سیلیبریشن کی تقریب آج گوادر میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ہسپتال کو نومبر 2022 میں انڈس سسٹم کے سپرد کیا گیا تھا، جس کے بعد تین برسوں میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری، توسیع اور جدید علاج تک عوام کی براہ راست رسائی ممکن بنی۔



کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کی بڑی بیٹھک،سیاسی ہم آہنگی اور مضبوط پارلیمانی رابطے صوبے کے مستقبل کی ضمانت ہیںسرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔



جامعہ گوادر میں تعلیمی اصلاحات، اے آئی اور زولوجی میں نئے کورسز کے آغاز سے گوادر اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں طلبا کو مزید موقع ملیں گے : وی سی 

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:جامعہ گوادر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد اور مختلف شبعہ جات کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔



ریکودک کے زیر انتظام ہنر فاؤنڈیشن ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ نوکنڈی سے 416 سے زائد مقامی نوجوانوں نے ہرمندی کی تربیت مکمل کرلی

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی:ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی ) کے زیرِ انتظام چلنے والے دی ہنر فاؤنڈیشن (ٹی ایچ ایف ) ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ نوکنڈی میں 416 سے زائد تربیت یافتہ نوجوانوں کی گریجویشن کا جشن منایا گیا، جو ضلع چاغی میں ہنر کے فروغ اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ نے چھ ماہ کے ووکیشنل کورسز مکمل کیے، جن میں 278 مرد اور 138 خواتین شامل ہیں۔



جامعہ بلوچستان کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ میں نمائش پر پاپندی قبول نہیں، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جامعہ بلوچستان میں مخصوص عناصر کو تحفظ دینے اور طلبہ کی تخلیقی و تحقیقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات نے ادارے کی تعلیمی ساکھ کو غیر مستحکم کر دیا ہے بی ایس او شال زون۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ… Read more »



بلوچستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان و سینیٹرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ جعلی اور نااہل نمائندوں نے اس صوبے کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی غلط پالیسیوں، بیحسی اور ناقابلِ معافی کوتاہیوں نے بلوچستان کی سماجی، معاشی اور تجارتی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔



ملک کی ترقی عدم مساوات کا خاتمہ کیے بغیر ممکن نہیں، پاپولیشن کونسل،یو این ایف پی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  ملک کے بیس اضلاع شدید پسماندگی کا شکار ہیں اور ان اضلاع میں صحت، تعلیم اور کمیونیکشن، ہاوسنگ ٹرانسپورٹیشن کی سہو لیات کم ہیں اور انہی اضلاع کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہیں۔



گوادر، رات کے سفر پر عائد پابندی ختم اورایرانی تیل ٹرانسپورٹیشن میں نرمی کی جائے،ٹرانسپورٹرز

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ سے گوادر تا کراچی روٹ کے بس ٹرانسپورٹرز، مالکان اور یونین کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹر کمیونٹی نے اپنے متعدد درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے۔