کوئٹہ : بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راجب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کا کڑ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں سینیٹ کی جانب سے الیکٹر انک جرائم کی روک تھام کے قانون (PECA) 2025 میں ظالمانہ ترامیم کی منظوری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ: گورنربلوچستان جعفرخان نے کہا کہ ملک و قوم کی پائیدار ترقی اور خوشحالی میں مضبوط معاشی نظام کا کلیدی کردار ہے اور ضروری ہے کہ معاشی عوامل کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں.
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
خضدار: خضدار میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق واقعہ کوڑاسک میں پیش آیا، خضدار کے دور دراز علاقوں کوڑاسک مزار دان میں فائرنگ کرکے حق نواز ولد نجم الدین سمالانی اور حامدہ بنت اللہ بخش قوم سمالانی سکنہ کونڈی مزاردان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورس مذید کارروائی کررہی ہے۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی