کراچی میں بلوچستان کے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے کراچی میں بلوچستان کے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور کوئٹہ و صوبے کے دیگر ہوائی اڈوں سے چلنے والی پروازوں کے کرایوں کو ملک کے دیگر شہروں کے مساوی کرنے سے متعلق دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرکے بلوچستان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا (ترمیمی) مسودہ قانون متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔



بلوچستان کے ایشوز پر نرم رویے کے ساتھ سخت موقف اختیار کریں گے ، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایشوز پر نرم رویے کے ساتھ سخت موقف اختیار کریں گے بلوچستان اسمبلی میں صوبے کیلئے پروازوں کی کرایوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹرینز ہیں کہیں نہ کہیں کرایوں کے متحمل ہوسکتے ہیں مگر عام آدمی بہت زیادہمشکل کا سامنا کررہا ہے، میں نے وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھا اس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے ٹیلی فون پر بات کی ہے



ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں 17بلوچستان کے ضلعے شامل ، فہرست جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے17 بلوچستان میں ہیں اور سب سے پسماندہ اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب، ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات شامل ہیں۔



انٹرنیٹ بند، گیس بند، بجلی بند، سڑکیں بند، اسمبلی میں صرف ایئرلائن کرایوں پر قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، گیس کی بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ متعدد علاقوں میں رات کے وقت سفر پر بھی سخت پابندیاں برقرار ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کی ہراسانی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور انتظامیہ کی بے اعتنائی، تعلیم دشمن پالیسیوں کی ایک واضح مثال ہے،بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وہ خطہ ہے جو برسوں سے نوآبادیاتی طرزِ حکمرانی کا شکار رہا ہے۔ وہ طلبہ جنہیں قوم کا روشن مستقبل قرار دیا جاتا ہے، انہیں تعلیم، تعلیمی ماحول اور اداروں سے دور رکھنے کے لیے ہر روز نئے ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں۔ کبھی جبری گمشدگی کی پالیسیوں کے تحت نوجوانوں کو زندانوں کی تاریکی میں دھکیل کر اُن کے تابناک مستقبل کو بجھایا جاتا ہے تو کبھی تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے ذریعے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کیا جاتا ہے۔ تعلیمی ادارے، جو کبھی تقدس اور احترام کی علامت سمجھے جاتے تھے، آج خوف، ڈر اور بے یقینی کے استعارے بن چکے ہیں۔



ضلعی انتظامیہ گوادر نے تیل بردار گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تیل بردار گاڑیوںخصوصاً زمباد اور دیگر وہ گاڑیاں جو جیوانی، پانوان اور گوادر شہر کے درمیان تیل لادنے اور اس کی ترسیل اور داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔



بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، جمعیت (ن)

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے صوبائی کنوینئر اور ضلع کوئٹہ کے صدر قاری مہر اللہ نے کوئٹہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں عدالتی احکامات پر صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد درست نہیں اس لئے ہم حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔



بولان میڈیکل کالج میں ہراسگی،اکیڈمک بلیک میلنگ پر تشویش ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے خلاف تھانیداری کلچر، طاقت کے استعمال اور طلباء تنظیموں کے خلاف منفی سرکاری پروپیگنڈے کے بعد اب مبینہ طور پر اکیڈمک بلیک میلنگ، پاس اور فیل کرنے کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہراسگی جیسے سنگین واقعات کی خبریں سامنے آرہی ہیں



بلوچستان کو تعلیم ، صحت اور امن امان کے مسائل درپیش ہیں حل کیلئے جدوجہد جاری رہیگی، ہدایت الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے نومقرر نائب امیر ڈاکٹر شکیل روشن کی حلف برداری کی پروقار تقریب جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں الفلاح ہاؤس کوئٹہ منعقد ہوئی،