کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین زمرک خان اچکزئی، زابد علی ریکی، رحمت صالح بلوچ، صفیہ بی بی اور فضل قادر مندوخیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) آصف علی فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری PAC سراج لہڑی اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سعید اقبال، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا بھی موجود تھے۔
کراچی :گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ہڑتال کو فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔گڈز ٹرانسپورز کے ترجمان کے مطابق حکومت نے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے جس کے بعد ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے بلوچستان لیکس کے نام پر سیاستدانوں اور منتخب ارکانِ اسمبلی کے خلاف جاری مہم کو بلوچستان کے پرامن اور جمہوری سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام میں منتخب نمائندوں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا اور صوبے میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینا ہے۔
کوئٹہ:بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔رہنما مسلم لیگ ن یونس بلوچ نے بتایاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ‘ پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ ن نے پٹیشن دائر کردی ہے جبکہ اے این پی اور پشتونخوا نیشنل پارٹی نے بھی پٹیشن دائر کی ہے درخواست گزارکا کہنا تھاکہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہاکہ مملکت خداداد کو پاک افواج کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت آج دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کی قربانیوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔
کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی،سیکرٹری آر ٹی اے محمد علی درانی،ایس ایس پی ٹریفک محمد سمیع، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عہدیداران اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نمائندگان نے شرکت کی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کیچی بیگ میں ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت مرحوم ملک یار محمد شاہوانی کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب منعقد ہوا تقریب کے دوران ملک یار محمد شاہوانی مرحوم کے فرزند ملک شہر یار شاہوانی نے اپنے رفقا اور عمائدین کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب روز اول سے بلوچ نیشنلزم کا گڑھ رہاہے اور ہر مشکل وقت میں سریاب کے باشعور وطن دوست لوگ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں آج میں نیشنل پارٹی کو سیلاب میں بھرپور پزیرائی حاصل ہے ، تقریب سے سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کشت و خون کا بازار گرم ہے بدامنی عروج پر ہے ہر طرف خوف کا سماں ہے ہر گلی میں لاشیں گررہی ہیں
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلوچستان لیکس نامی پیج پر ارکان اسمبلی کی کردار کشی پرمبنیٰ کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ،