آئینی عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آئینی عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو روک دیا ، منگل کو اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان , جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حْسین شاہ پر مْشتمل ڈویژن بنچ نے محکمہ تعلیم کی ھیڈ ماسٹر کی آسامیوں کیلئے قواعد و بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اپنے اولیہ اشتہار دسمبر 2024 کے برعکس بی ایڈ کی مْقررہ شرط کو بالائے طاق رکھ کر دیگر اْمیدواروں کو امتحان میں حصہ لینے کی اجازت کو قانون و قاعدے سے ماوراء قرار دینے کی استدعا کو قابل غور سمجھتے ہوئے کیس کو ابتداء سماعت کیلئے منظور کرکے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے اور مزید حکومت کو ان آسامیوں پر تقرریوں سے روک دیا ہے آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی درخواست گزار فہیم خان اور دیگر کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ سْپریم کورٹ پیش ہوئے۔



یونیورسٹی آف گوادر اور پاکستان بیت المال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:یونیورسٹی آف گوادر اور پاکستان بیت المال کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف اور مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران طے پایا، جس کے تحت پاکستان بیت المال یونیورسٹی آف گوادر کے مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف اور دیگر مالی سہولیات فراہم کرے گا۔



کوئٹہ کے بلوچ علاقوں میں نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کے ذریعے خوف کا ماحول پید ا کردیا گیا ہے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کی صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ سیاست میں شائستگی، برداشت اور اخلاقی اقدار کی علمبردار رہی ہے اور آج بھی انہی اصولوں پر ثابت قدم ہے۔



پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے موثرکارروائی سے ممکنہ جانی و مالی نقصان کو روکا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، ؛  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں بینکوں اور املاک پر ہونے والے مسلح حملوں کے واقعات پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے بروقت، پیشہ ورانہ اور جرات مندانہ رسپانس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی نے ممکنہ طور پر دیگر بڑے جانی و مالی نقصان کو روک لیا



بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مستقبل کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد کر یں گے ،لشکری رئیسانی ،اصغراچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اورعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں بلوچستان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا یا ہونے جارہا ہے اس کو روکنے کیلئے ہر لحاظ سے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔



بلو چ شنا خت کو جرائم سے جو ڑ نا منظم پر وپیگنڈ ا اور بلوچ قوم کی تو ہین ہے ، پیپلز پا رٹی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے بلوچ شناخت کو جرائم سے جوڑنے کی کوششوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل نہ صرف بلوچ قوم کی توہین ہے بلکہ بھارت کے منظم اور مشکوک پروپیگنڈا عزائم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔



حکمرانو ں کو بارڈر بندش، ٹرالرز مافیاز کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرنا ہوگا، مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کوبارڈرزبندش, ساحل پرٹرالرز مافیاز سے نجات,لاپتہ افرادکوبازیاب کرناہوگاچیک پوسٹوں پرتذلیل,بھتہ خوری برداشت نہیں کی جائیگی



بلدیاتی انتخابات میں کرپشن کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مرکزی الیکشن کمیٹی اور چاروں ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے تفصیلی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کا بغور جائزہ لیا گیا۔



بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ سے متعلق صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان بار کونسل بلوچستان یونین آف جرنلسٹ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کی جانب سے پیکا ایکٹ کے بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت علی رخشانی اور جسٹس گل حسن ترین کے عدالت میں پیکا ایکٹ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان فرید ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف وفائی آئینی عدالت میں کیس چل رہا