کوئٹہ: ہدہ جیل روڈ پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، علاقہ مکینوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 ہزار روپے تک کے بجلی کے بل باقاعدگی سے جمع کروانے کے باوجود حکومت کی جانب سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جہاں بل جمع کرائے جاتے ہیں، وہاں ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غریب عوام ادھار لے کر یا اپنا سامان بیچ کر بجلی کے بل جمع کرواتے ہیں، مگر اس کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔



لکپاس ٹنل پر قا ئم ایف سی چیک پو سٹ منتقل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے عوام، خصوصاً ضلع مستونگ کے باسیوں کے دیرینہ مطالبے پر بالآخر عملدرآمد کرتے ہوئے لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے یہ تاریخی اقدام مستونگ کے وکلاء کی جانب سے دائر کردہ ایک آئینی پٹیشن کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ اس پٹیشن کی قیادت ایڈووکیٹ… Read more »



پشتون وطن کو دہشت گردی کا اڈہ بنادیاگیاہے، خوشحال خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


مردان ،مالاکنڈ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختارخان یوسفزی نے مالاکنڈ طوطہ کان اور مردان کے ملو ڈہیری اور کلی سرتاج اور ہاتیان میں اولسی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو کامیاب عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی



بلوچستان میں زیادتیوں کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،مولاناہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کومعاشی ترقی دینے زیادتیوں کے ازالے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو غائب،لاشیں پھینکنے، آپریشنز، چیک پوسٹوں پر تذلیل بارڈربندش جیسی زیادتیوں کوختم جائزحقوق دینے ہوں گے بدقسمتی سے علاج کیلئے پورے بلوچستان میں معیاری ہسپتال تعلیم کیلئے معیاری تعلیمی ادارہ نہیں۔



کوئٹہ: بیوٹمز میں ایم ڈی کیٹ کے دوران 8 ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ بیوٹمز میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے دوران 8ڈپلیکیٹ امیدوار پکڑے گئے۔ وی سی بولان میڈیکل یونیوسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے بتایا کہ اتوار کو کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران 8ڈپلیکیٹ امیدوار پکرے گئے ۔



زہری میرا گھر ہے، حالات بہتر، تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نواب ثناء اللہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطوں کے بعد زہری جانے والی تمام شاہراہیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے