لورالائی میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 300روپے کلو فروخت جاری

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی :  لورالائی اور تحصیل میختر میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا۔ چند دنوں کے اندر فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے،



حکومت بلوچستان زرعی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،وزیر زراعت علی حسن زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بلوچستان کے لیے فوکل پرسن میر علی حسن زہری نے سیکریٹری زراعت بلوچستان نور احمد پیرکانی، ڈائریکٹر جنرل زراعت انجینئرنگ سعید احمد ترین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گرین ٹریکٹر اسکیم عرفان بختیاری کے ہمراہ منسک ٹریکٹر ورکس فیکٹری کا دورہ کیا۔



کو ئٹہ شہر میں دو ہزار بستر وں پر مشتمل جدید ہسپتال قا ئم کیا جا ئے ،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ, بلوچستان کا مرکز ہے جہاں صرف دو یا تین ہسپتال شہر کی 40 لاکھ آبادی کی طبی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال میں بڑے پیمانے پر توسیع کی اشد ضرورت واضح ہے



بلوچستان کے حالات ہمیشہ خراب نہیں رہیں گے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہے ،ڈاکٹرمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیرا علیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات ہر وقت ایسے نہیں ہونگے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہے ۔ لٹریچر زندگی ہے زندگی ادب کے بغیر بے معنی ہے ادب کو فروغ دینا چاہیئے۔



خضدار: جعلی سرکاری افسر بن کر ڈاکو بزرگ اور بچے کو باندھ کر 300 بھیڑ بکریاں چرا لے گئے

| وقتِ اشاعت :  


حب: خضدار کے قریب سرکاری آفیسر بن کر بزرگ شخص کو معصوم بچے کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھ کر 300 کے قریب بھیڑ اور بکریاں ڈاکو لے گئے چوری کی گئی بھیڑ بکریوں میں سے چند حب سے برآمد۔



پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ہمیشہ غریب اور پسماندہ طبقے کی آواز بنی رہی ہے، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک اپنے عوامی خدمت کے جذبے اور عوام دوست رویے کے باعث سریاب کے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ حال ہی میں وہ جتک ہاؤس آصف آباد میں اپنے حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملے، جہاں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے عوام کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔



ریکوڈک مائننگ کمپنی سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بیرک مائننگ کارپوریشن کے زیرِ انتظام چلنے والے ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی)نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کیو سی سی آئی)کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ اس موقع پر ریکودک منصوبے میں تعاون اور مقامی کاروباری اداروں کی شمولیت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت صدر محمد ایوب اور نائب صدر ناصر خان نے کی، جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔



یونیورسٹی آف گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس تعلیمی ترقی کے لیے اقدامات کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر یونیورسٹی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محباللّٰہ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللّٰہ،… Read more »



بلوچستان کابینہ کا اجلاس: مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے، دفعہ 144 میں ترمیم اور گوادر جرنلسٹ کالونی کی منظوری کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کابینہ نے افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وطن کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہداء کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے اور افغان حکومت نے 1947 سے اب تک اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی مگر بدلے میں ہمیشہ دشمنی ملی۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کے انخلاء کا فیصلہ حتمی ہے۔