دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی ادارے پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ، وزیرا اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرا اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو بروقت ناکام بنانے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے



27ویں ترمیم جمہوریت کے قتل اور مارشل لا کا نفاذ ہے، تحریک انصاف بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ستائیسویں 27 ویں ترمیم جمہوریت کے قتل اور مارشل لا ء کا نفاذہے اس ترمیم کے بعد پاکستان اسلامی جمہوری نہیں بلکہ اسلامی عسکری ملک کہلایا جائے گا 27ویں ترمیم سے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ و حکومت میں موجود پارٹیز کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہے



مولانا فضل الرحمن کے حلقے کے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرِ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جے یو آئی رہنما کفیل نظامی ایڈووکیٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔



کوئٹہ میں گیس پریشر کابحران حل کیا جائے، جمعیت، بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے مرکزی رہنما و سابق ناظم کلی اسماعیل فاروق لانگو کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، کوئٹہ میں گیس پریشر کے بحران، بلدیاتی انتخابات اور دیگر اہم عوامی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



27ویں ترمیم ، آئین کے دستوری وفاقی ڈھانچے کی تبدیلی ہے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں فارم 47کے بھونڈے عمل سے مسلط نام نہاد غیر منتخب پارلیمنٹ سے دائمی آئینی فرد واحد کی ذاتی آمریت کے 27ویں آئینی ترمیم دراصل آئین پاکستان کے دستوری وفاقی ڈھانچے کی تبدیلی ہے جس کا اختیار پارلیمنٹ کو نہیں بلکہ آئین ساز اسمبلی کو حاصل ہے۔



اختر مینگل کا 27ویں ترمیم پر ردعمل: “آئین کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے” نسیمہ احسان اور قاسم رونجو پارٹی کا حصہ نہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حالیہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی فیصلوں پر سخت ردِعمل دیا ہے۔