لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء پر پولیس لاٹھی چارج قابل مذامت ہے، بی ایس ایف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے، جو طلبہ کو جہالت سے نکال کر شعور کی روشنی عطا کرتی ہے، انہیں یہ سکھاتی ہے کہ معاشرے اور قوم کے مستقبل کو کیسے سنوارنا ہے اور اپنے حقوق کا ادراک کیسے کرنا ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہی قوم کے مستقبل حامل بلوچ طلبہ کو اس بنیادی حق سے محروم کر کے تعلیمی اداروں کو خوف، جبر اور گھٹن کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔



مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو1973کے آئین کے آرٹیکل172، صوبائی مختاری اور 18ویں آئینی ترمیم کے روح کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ 75سالوں سے معدنیات سے متعلق جھوٹے بڑے منصوبوں پر خدمات سر انجام دے رہا ہے



مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا بلاول بھٹو سے مشاورت کریں گے ، صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر ایریگیشن محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کرکے اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



شہباز شریف کو عوام کی طاقت سے فارغ کردیں گے، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفی نوازکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک… Read more »



لسبیلہ یونیورسٹی میں طلباء پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ، بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرفہد بلوچ نے کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنز اوتھل کے طلباء پر امن طور پر انتظامیہ کی علم دشمن پالیسیوں کے خلاف دھرنا دے رہے تھے



بارڈربندکرکے25لاکھ لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبورکیاگیاہے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی،قتل وغارت گری،بے روزگاری کے ذمہ دار ریاست وحکومت کے ادارے ہیں بارڈربندکرکے25لاکھ لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبورکیاجارہاہے۔



قیادت کی عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہے ، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قیادت کی اصل عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہوتا ہے اور یہ اعتماد عوام کی بیلوث خدمت اور ان سے مسلسل رابطے میں رہنے سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک طویل سیاسی پس منظر رکھنے کے باعث میں نے پہلے دن سے گورنر ہاس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلے رکھے ہیں۔



کیسکوواجبات وصولی کے بجائے لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  چیف جسٹس عدالتِ عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیسکو کی جانب سے ٹیوب ویل کے کنکشن منقطع کرنے اور صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔



ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی سیاسی کارکنوں کی فتح ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی کو سیاسی کارکنوں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین 26 ستمبر کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلا س میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے اور خدشات دور کئے جانے کی قرار دادپیش کریں گے



بلوچستان: لکپاس ٹنل پر ٹریفک جام پر نوٹس، چیک پوسٹیں کسی اور جگہ کیوں منتقل نہیں ہوئیں؟عدالت کا سوال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :عدالت عالیہ بلوچستان نے لکپاس ٹنل پر شدید ٹریفک جام پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ٹنل کے نزدیک ایف سی اور کسٹم چیک پوسٹوں پر عوامی مشکلات کا سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔