کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی جنر ل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے سندھ ہائی کورٹ میں مجھ پر ریاست کی غیر قانونی سفری پابندی کو چیلنج کرنے کے لیے میری ساتویں سماعت کے دوران، ایف آئی اے نے بتایا کہ مجھے 28 اگست 2024 کو بلوچستان حکومت کے ایک خط کی بنیاد پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈالا گیا تھا۔
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بچے کے اغواء کے سلسلے میں حکومت انتظامیہ اورسیکورٹی ادارے صرف تسلی اوربیانات پرگزارہ کر رہے ہیں صوبائی،وفاقی حکومتیں،سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی کاکردار ادا نہ کریں۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سردار زین العابدین خلجی اور نور خان خلجی نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی جانب سے 24 نومبر کودی جانے والی اِحتجاج کی کال پر عمل کرتے ہوئے احتجا ج میں شرکت کیلئے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد جائیں گے
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں بچہ اغوا کیس کی سماعت پولیس نے اغوا کیس کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی عدالت نے شہر میں سیف سٹی کیمروں سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
کوئٹہ: کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس غائب معمولات زندگی متاثر صارفین پریشان ہیں کوئٹہ شہر میں سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی اور ولوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے پروجیکٹ کے 830 کیمروں کی غیر فعالیت پر برہمی کا اظہار کیا ہے بچہ کے اغوا کیس کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عدالت میں پیش ہوئے ا یڈیشنل چیف سیکریٹری نے بچہ اغوا کے حوالے سے عدالت میں سر بمہر رپورٹ جمع کرائی، عدالت نے شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ مسترد کر دی،