بلوچستان میں انٹرنیٹ بندکرنے کا شوق نہیں ، صارفین کے نیٹ پیکجز اگلے ماہ پر منتقل ہوجائیں گے،وفاقی وزیر

| وقتِ اشاعت :  


سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں۔ 



سڑکیں ،ریلوے ،یو نیورسٹیاں نہیں حق حکمرانی اصل آزادی ہے ،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ آج جن حالات میں پاکستان ہے اور ہم آزادی منارہے ہیں دنیا ئی شرم نہ ہوتی تو پورے پاکستان کو جشن آزادی سیاہ جھنڈوں سے منانا چاہیے تھا،آزادی کا مطلب سڑکیں،ریلوے،یونیورسٹیاں بنانا نہیں یہ تو انگریزوں نے بھی ہمیں دی۔



قلات،جوہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاںبحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جوہان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار بھلو خان کوشہید کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔



قوم پرستوں کی ملک مخالف سازشوں کو ناکام بناکر ملک کو مضبوط کیا، جھالاوان عوامی پینل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  جھالاوان عوامی پینل کے رہنمائوں میر مطیع الرحمن مینگل، میر ندیم الرحمن ، میر شہباز خان قلندرانی، میر صفی اللہ، نصیر احمد مینگل دیگر نے کہا ہے کہ یوم آزادی کا دن ہمارے اکابرین اور بزرگوں کی قربانیوں کی علامت ہے



ڈاکٹر عثمان بلوچ ان کے بھائی اور نعمان بلوچ کو لاپتہ کیا گیا ہے، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بیوٹمز یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے استاد عثمان بلوچ صاحب کو انکے چھوٹے بھائی اور ڈگری کالج سریاب کے طالب علم بی ایس او پجار کے کارکن نعمان بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید ترین الفاظ مین مذمت کرتے ہین ۔



گوادر سے ژوب تک عوام نے جشن آزادی منایا ، بلوچستان میں دہشتگردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزادی کا دن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس سال یہ دن اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو شکست دی جو نہ صرف طاقت میں سات گنا بڑا تھا بلکہ تکبر اور غرور میں ڈوبا ہوا تھا ہماری بہادر افواج نے جس جواں مردی اور عزم کے ساتھ اس دشمن کے دانت کھٹے کیے وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اہلیانِ بلوچستان کی جانب سے افواجِ پاکستان، بالخصوص فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں



یومِ آزادی پر سرفراز بگٹی نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روزہ تخفیف کی منظوری دے دی، ترجمان بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان حکومت نے انسانیت اور ہمدردی کے جذبے کے تحت قیدیوں کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سزاؤں میں 60 دن کی رعایت کا اعلان کر دیا۔



بس سروس اور انٹرنیٹ بند کرنا امن و امان کے مسائل کا حل نہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امن و امان قائم کرنا انٹرنیٹ یا بین الصوبائی بس سروس بند کرنے سے نہیں بلکہ سیاسی بصیرت انصاف قومی برابری اور اچھی گورننس سے ممکن ہے۔