سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ، کارروائی کا مشاہدہ، کچھی واٹر سپلائی، ای پی آئی پروگرام سمیت مختلف سرکاری منصوبوں کی آڈیٹ رپورٹس پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 55 منٹس کی تاخیر سے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹس، آڈیٹ رپورٹس، غیر سرکاری قراردادیں اور وقفہ سوالات شامل تھے۔ اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان منظور کاکڑ، بلال احمد اور دیگر سینیٹرز نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے بخت محمد کاکڑ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کیں، جن میں پرفارمنس آڈیٹ رپورٹ برائے پیکیج آف کچھی واٹر سپلائی پروجیکٹ فیز II، نصیر آباد بابت مالی سال 2014 تا 2023 (آڈٹ سال 2023-24)، اسپیشل آڈیٹ رپورٹ برائے اکاؤنٹس آف دی پروونشل کوآرڈینیٹر ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن (EPI) مالی سال 2018-19 تا 2022-23، آڈٹ رپورٹ ان دی اکاؤنٹس آف دی گورنمنٹ آف بلوچستان (آڈٹ سال 2024-25)، اور آڈٹ رپورٹ ان دی اکاؤنٹس آف لوکل گورنمنٹ اینڈ لوکل کونسلر بلوچستان (آڈٹ سال 2024-25) شامل تھیں۔



کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں دو معصوم بہنوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں ۔ پولیس نے مقتولہ بچیوں کے والدین کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دو معصوم بچیوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے… Read more »



کوئٹہ میں 5 ہزار سے زائد زائرین پھنسے ہوئے ہیں ، شیعہ کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر ایک ٹوئٹ پر سیکورٹی کو ایشو بناکر بلوچستان کے راستے جانے والے زائرین کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا



صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر زبیر رند کی ملاقات، علاقائی مسائل، بارڈر سے متعلقہ مسائل، بجلی اور امن و امان کے امور پر تفصیلی گفتگو۔



نت نئے تجربات کے تحت تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں نت نئے تجربات کے تحت تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ فیصلہ بھی انہیں تعلیم دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے جو بلوچستان میں عرصہ دراز سے جاری ہیں۔



پشتونوں پر قومی ومعاشی جبر جا ری ہے ملکر مقا بلہ کر نا ہو گا،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتوں کی ایما پر پشتون افغان ملت کی طویل نسل کشی کیساتھ ساتھ اب ان کی معاشی قتل کے منصوبوں پر عمل جاری ہے