کوئٹہ:بلوچستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیاہ کاری کے دو المناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پہلا واقعہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں گزشتہ شب پیش آیا، جہاں سیاہ کاری کے شبہے میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ مسمات (ر) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اپنی بیوی کے مبینہ ناجائز تعلق کے شبے میں ایک اور شخص کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔