کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں ایک ہزار سے زائد بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔ بلوچستان پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے گی ۔بلوچستان پولیس نے غیر قانونی عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔