فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، نواب ثناءاللہ زہری کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیک وقت کئی شہروں پر حملوں کا مقصد پورے صوبے کی صورتحال کو سبوتاژ کرنا اور عوام کو یرغمال بنانا تھا تاہم بلوچستان کے غیور عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے اس ناپاک خواب کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے



بلوچستان کے عوام باشعور ،ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی حسن زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سینئر صوبائی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان و صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری نے کوئٹہ، نوشکی، مستونگ، قلات، خاران، گوادر اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروںمیں ہونے والے بیک وقت دہشت گرد حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ اور گھناونی کارروائیاں پاکستان کے امن، سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے سفر کو سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سرکاری املاک اور ریڈ زون کے قریب حملے دشمن کی بوکھلاہٹ اور شکست خوردگی کا واضح ثبوت ہیں تاہم ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر کے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچایا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے، جو قابل تحسین اور قابل فخر اقدام ہے۔



بلوچستان حملوں کے دوران میر شاہد گل ملازئی سمیت سات افراد جاں بحق، نوشکی میں ڈپٹی کمشنر یرغمال، مستونگ سے 27 قیدی فرار

| وقتِ اشاعت :  


بی بی سی میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مستونگ پولیس حکام کے مطابق مستونگ جیل پر ہونے والے حملے کے دوران 27 قیدی بھی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔نوشکی ضلع نوشکی میں حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے گھر پر بھی حملہ کر کے اُنھیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔مقامی پولیس اہلکار کے مطابق خاران میں ملازئی قومی اتحاد کے چیئرمین میر شاہد گل ملازئی کے گھر پر ہونے والے حملے میں شاہد گل سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق اُن کے گھر اور گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔



بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں،شہباز شریف کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی و گوادر میں حملے ناکام، شہباز شریف کا فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کو بری طرح ناکام بنانے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔



شہید ہونے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں محسن نقوی کی بلوچستان حملوں پر سخت مذمت

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور حملے ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔



بلوچستان صورت حال، عوام کا سیکیورٹی فورسز پر اعتماد بدستور قائم ہے، جمال رئیسانی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمال رئسانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے بعد ممکنہ جوابی کارروائیوں کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنانا اُن کی مضبوط آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔



کوئٹہ: ریڈ زون سیل،حملے ناکام بنادیئے،بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے مشیر  نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں چند مقامات پر شدت پسندوں نے حملوں کی کوشش کی ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کے بعد ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے۔



کوئٹہ، ٹرین سروس معطل

| وقتِ اشاعت :  


ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپرس کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین بھی معطل کر دی گئی۔