کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں حملہ و دھماکہ سے ایف سی کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ،3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں دہشتگرد حملوں میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کیچ( تربت )کے نواحی علاقے دشت بلنگور میں سیاہلو کے مقام پر ایف سی کے اہلکار پہاڑی پر واقع اپنی چیک پوسٹ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔



سرکاری محکموں میں ہونے والی بھرتیوں میں بلوچ نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں بلوچوں کیساتھ ناروا سلوک جاری ہے محکمہ واسا میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طریقے اور میرٹ کے برخلاف جو تعیناتیاں کی گئی ہے ۔



آمریت کے گود میں پلنے والے نواز شریف جمہوریت کے چمیپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریت کی گود میں پرورش پاکر سیاسی اکھاڑے میں جوان ہونے والے نوازشریف جمہورہت کے چمپئن بن ر ہے ہیں۔



محکمہ تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیا ہے، فتح بھنگر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ بنانے اور بہترین نتائج کے لئے اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ سرکاری اسکولوں کی بورڈ امتحانات کے نتائج کی شرح میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ کے اچانک دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



نواب اکبر بگٹی کی برسی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، ڈی آئی جی نصیر آباد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈی آئی جی نصیر آبادکے زیر صدارت اہم اجلاس ،26اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع ہر کی جانے والی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی ۔



کارکنوں اور رہنماؤں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے مر عوب نہیں ہونگے،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


حب: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ نادیدہ قوتیں بی این پی کو جمہوری سیاست سے دور رکھنا چا ہتے ہیں ،ہمارے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے اور پارٹی کارکنوں کو وفاداری تبدیل کرنے کی مزموم کو شیشں کی جا رہی ہیں اگر پس پردہ قوتیں ہماری سیاست پر خوش نہیں تو بی این پی پر پابندی عائد کر دیں۔



خضدارمیں 20ہزار لوگ شناختی کارڈ سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : ضلع خضدار میں ایک غیر سیاسی تنظیم کے رپورٹ کے مطابق 20 ہزار سے زائد لوگوں کو قومی شناختی کارڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ ہزاروں لوگ ملک کے قومی انتخابات میں رایہ دہی سے محروم ہونے کے ساتھ بیرون علاقہ سفر کرنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔



پارٹی کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے مرعوب نہیں ہونگے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی ناکام حکومت کے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پارٹی کے خلاف غلط وبے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کی مذمت کر تے ہیں پارٹی ملک میں قانون اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کر تے ہوئے دیگر جماعتوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔



علی مدد جتک معافی مانگیں ، پیپلز پارٹی کی دو ر حکومت بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں سے عبارت ہے ،جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے رہنماعلی مددجتک کی جانب سے سراج الحق پر الزامات وبے جاتنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علی مدد جتک ملک کے دیانت دارعوامی خدمتگار انقلابی لیڈر سراج الحق اور عالمی تحریک جماعت اسلامی پرالزامات لگانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں ۔



گوادر میں 70 ارب مالیت کی سرکاری زمین میں خرد برد کا انکشاف ،نیب نے نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں 70ارب روپے کا ایک اور اراضی اسکینڈل سامنے آگیا۔ 3ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی با اثر افراد میں تقسیم کرنے کا نیب نے نوٹس لے لیا۔ ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔