کوئٹہ: پشین اسٹاپ دھماکے میں شہید ہونیوالے پندرہ میں سے چودہ افراد کی شناخت ہوگئی۔ گیارہ شہداء کا تعلق پاک فوج سے ہے جو دھماکے کے وقت فوجی ٹرک میں سوار تھے ۔
پشین بس اسٹاپ دھماکہ،14 شہداء کی شناخت ہو گئی
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: پشین اسٹاپ دھماکے میں شہید ہونیوالے پندرہ میں سے چودہ افراد کی شناخت ہوگئی۔ گیارہ شہداء کا تعلق پاک فوج سے ہے جو دھماکے کے وقت فوجی ٹرک میں سوار تھے ۔
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ تین خودکش جیکٹس اور1900کلو گرام بارودی مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود اور بم بنانے والے آلات برآمد کرلئے۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملےکی تحقیقات جاری ہے تاہم اب تک دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کوئٹہ دھماکے کی اطلاع پاتے ہی فوری طور پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ کوئٹہ پہنچتے ہی وزیراعلیٰ نے امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا جو رات گئے تک جاری تھا۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ڈیرہ بگٹی: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلوچ عوا م جان چکے ہیں کہ بندوق کا راستہ جھوٹ کار استہ ہے بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے گئے بلوچستان کے خلاف سازش کرنے والے کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے اب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا دو ر دورہ شروع ہو گیا۔
اسٹاف رپورٹر | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کوئٹہ نے ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔تعمیر نو کالج کوئٹہ کے طالبعلم محمد اویس نے 1022 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لورالائی کے محمد جمیل نے 995 نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیف اللہ کی طالبہ آسیہ احد نے994 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)نے کہاہے کہ ایک عشرے سے بھی زائد عرصہ کی تاخیر کے بعد کچھی کینال پراجیکٹ بالآخر رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہورہا ہے ،جس کے بعد پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر سے مین کینال میں پانی کی بھرائی کی جائے گی تاکہ مین کینال اوراس پر تعمیر کئے گئے مختلف سٹرکچرز کو ٹیسٹ کیا جاسکے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ انہیں پشتون بلوچ اور دیگر قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی قوی امید ہے ،لیڈر شپ نے ایسا نہ کیا تو عوام ایسا کرینگے ،تخت لاہور کو پہلی نہیں تیسری دفعہ گرایاگیاہے ۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری محکموں میں کرپشن کا راستہ روکنے ، متروک اور ناقابلِ عمل مروجہ قوانین ، رہنما اصولوں اور ضابطہ کار کی تنظیم نو کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے محکمہ جاتی سطح پر جزاء و سزاء کے ایسے قابل عمل اور ٹھوس قوانین مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے کرپشن کے تمام چور دروازے بند کئے جا سکیں اور نظام میں موجود ایسی تمام خامیوں کو دور کیا جا سکے ۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران سمیت صنعت وتجارت اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل کے رویے سے نالاں ،اس سلسلے میں وزارت تجارت سمیت متعلقہ حکام کو مراسلے ارسال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔