کچھی ، محکمہ تعمیرات ومواصلات کے پینتیس ملازمین جعلی قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ تعمیرات و مواصلات نے ضلع کچھی (بولان)میں اپنے محکمے کے35ملازمین کو بھوگس تسلیم کرلیا جس کے بعد محکمہ خزانہ نے ان ملازمین کی تنخواہیں بند کردیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان کی مانیٹرنگ کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر کچھی نے سی اینڈ ڈبلیو میں درجنوں بھوگس ملازمین کی نشاندہی کی تھی۔



قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سائنسی ریسرچ کو کام میں لانا چاہئے، محمدخان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسان نے جتنی بھی ترقی کی ہے آج بھی قدرتی آفات کے سامنے بے بس ہے لیکن سائنسی ایجادات نے انسانی کو قدرتی آفات سے نمٹنے او ردرپیش خطرات کے حوالے سے قبل از وقت باخبر رہنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی صلاحیت عطا کی ہے۔



بلوچستان ،مردم شماری و خانہ شماری مکمل تمام ریکارڈ اسلام آباد بھیجا جائیگا ،کمشنر شماریات

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان کے کمشنر شماریات پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طول وعرض میں خانہ ومردم شماری کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکا ہے بلوچستان بھر سے تمام ریکارڈصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اکٹھا کر کے پاک فوج کی نگرانی میں ادارہ شماریات پاکستان اسلام آبا روانہ کیا جا رہا ہے جس کا مجموعی طو رپر جولائی کے اختتام پر اعداد وشمار کا اعلان کر دیا جائیگا ،مکمل تفصیلی اعلان میں 6 ماہ کا عرصہ لگے گا ۔



خضدار ،بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج قومی شاہراہ پر دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام رات گئے قومی شاہراہ پر دھرنا ،اور مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کیسکو کے رویہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔



ڈیرہ مراد ،سندھ سے بجلی فراہم نہ کرنے پر شہریوں کا احتجاج قومی شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : ماہ رمضان میں سندھ کی جانب سے بلوچستان کے چار اضلاع کو حصہ کی بجلی فراہم نہ کرنے اور مین سپلائی بند کرنے کے خلاف سینکڑوں روزہ داروں مذہبی سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے لود شیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے سندھ بلوچستان کی ٹریفک معطل ہو گئی۔



سماعت اور قوت گویائی سے محروم ،کوئٹہ سے لاہور جانے والی خاتون کا ٹرین میں ریپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین میں بہاولپور کے قریب (سمہ سٹا میں) 2 روز قبل مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی سماعت اور قوت گویائی سے محروم ایک خاتون کو 3 مرتبہ طبی معائنے کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔



بلوچستان1800 سے زائد گزٹڈ آفسیران کے شناختی کارڈ بھی مشکوک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے 45ہزار غیر مصدقہ شناختی کارڈ کے حامل سرکاری ملازمین اورپنشنرز میں 1800سے زائد گزٹڈ آفیسران بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے حال ہی میں نادرا سے کرائی گئی جانچ پڑتال کے دوران بلوچستان کے2لاکھ95ہزار میں سے 45ہزار سے زائد ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔



چمن،افغان فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی یاد میں تقریب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چمن میں افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ سے شہید افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں کلی جہانگیر، کلی لقمان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ مئی کو پاک افغان چمن سرحد پر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے جاں بحق افراد کی یاد چمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔



بلوچستان کو قصاب خانہ بنادیا گیا،ماما قدیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2680دن ہوگے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کوہلو سے سیاسی وسماجی کارکن بلوچ خان لوہا رائی ،مری علی بخش بجارانی مری نے لاپتہ بلوچ لواحقین سے اظہاریکجہتی کی ۔