کوئٹہ میں ٹارگٹ ،حکومت عوام کیساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے فاطمہ جناح روڈ پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دعوے کرنے والے عوام کو تحفظ دینے کیساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں



دشت سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، بلنگورسے6افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سے ملحقہ دشت میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران چار خودکش جیکٹ،25کلو بارودی مواد، آٹھ دستی بم، تین کلاشنکوف اور چار پستول سمیت بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔



کوئٹہ، فاطمہ جناح روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، ایف سی اور ٹریفک پولیس کے4اہلکارجاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور ٹریفک پولیس کے چار اہلکار جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر یٹ روڈ کارنر پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ناکے پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت ٹریفک پولیس کا ایک سپاہی بھی وہاں موجود تھا۔ دہشتگردوں نے انہیں بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔



دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں غیر فعال ہو چکی ہیں ،آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


چاغی : انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے ،بلوچستان میں امن اومان کو خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں کالعدم تنظیمیں عوام کے تعاون سے غیر فعال ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چاغی کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے چاغی کا دورہ کیا



گڈانی واقعہ ،قوانین نہ ہونے کے باعث تحقیقات میں دشواری ہو رہی ہے ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر جہاز رانی میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ گڈانی کی تحقیقات بہت ضروری ہے۔ جہاز میں ضرورت سے زیادہ تیل اور دیگر مواد موجود تھا، حادثے میں28افراد جاں بحق جبکہ50زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کے بعد تین افسران کو معطل کیا گیا ہے۔ بد قسمتی سے ملک میں شپ بریکنگ کے قوانین موجود نہیں ہیں۔



سینیٹر حاجی عدیل نفیس انسان،مدبر سیاست دان تھے،نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت نفیس انسان اور مدبر سیاست دان تھے، جنہوں نے ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کی سیاست کی، یہی وجہ ہے کہ انہیں سیاسی اور عوامی حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا،



گڈانی واقعہ ،شپ بریکنگ یارڈبند،مزدور بے روزگار ،فاقہ کشی کی نوبت آگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں آتشزدگی کے بعد شپ بریکنگ یارڈ ویران اور مزدور بے روزگار ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود مزدور اس بات کی منتظر ہے کہ وہ واپس کام پر آئیں گے لیکن حکومت کی جانب سے تا حال گڈانی میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث دن کو مزدوری کرنیوالے پریشانی کا شکار ہے



سابق مشیر خزانہ کے علاوہ دیگر لوگ بھی کرپشن میں ملوث ہیں معاف نہیں کرینگے ،پی اے سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں ہونیوالے کرپشن میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے سابق سیکرٹری خزانہ کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داروں کو بھی منظر عام پر لائیں گے 32 اضلاع میں سے پانچ اضلاع کو اربوں روپے فنڈ دینا صوبے کے ساتھ نا انصافی ہے 2014-15 میں 12 سے14 ارب روپے کرپشن ہوئی ہے پہلے فنڈ ز جاری ہوئی بعد میں پی سی ون بنایا گیا تو یہ کرپشن کا ذریعہ نہیں ہے