کے پی او پنجاب سے مہاجرین کے انخلاء کے بعد بلوچستان میں مدت بڑھانا قبول نہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلیف جماعتوں کو بلا کر افغان مہاجرین کو مزید ایک سال کی توسیع دینے کی سفارش قابل مذمت ہے گنتی کے چند اتحادی جماعتوں کو بلا کر آل پارٹیز کانفرنس کہنا عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے خیبرپختونخواء اور پنجاب سے افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کے بعد اس عمل میں توسیع سے ثابت ہوتا ہے



دہشتگر دی کو قبائلی طریقے سے قا بو کای جا سکتا ہے ، پر نس محی الدین

| وقتِ اشاعت :  


قلات :بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے قائد پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ لاکھوں ہزاروں افراد پر مشتمل قبائل کو قبائلی طریقے سے دہشت گردی کو کنٹرول کر نا چاہئے ملک طاقت ور قوت کو بلوچستان کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کر ناچاہئے موجودہ پارلیمانی حکومت میں یہ اہلیت نہیں ہے کہ وہ بلوچ قوم اور سرزمین کا دفاع کر سکیں پرنس محی الدین بلوچ اور پرنس یحی جان بلوچ کی بلوچ قوم کے اتحاد اتفاق کے لیئے جدوجہد کو سراہتے ہیں اور پاک اٖفغان بارڈر کے آر پار بلوچ قبائل ان کے ساتھ کھڑے ہیں



تربت ،کوہلو اور حب میں فورسز کی کارروائی اسلحہ پکڑ اگیا ،مستونگ سے لاش برآمد آواران سے پولیس اہلکار بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تر بت کو ہلو حب میں سیکورٹی فورسز کی کا روئیو ں میں خضدا میں اسلحہ ، گولہ بارو د برآمد مستو نگ کی تحصیل دشت سے لا پتہ شخص کی لعش برآمد کچ میں فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ڈیرہ بگٹی میں بارو دی سرنگ دھما کے میں دو مو یشی ہلا ک ہو گئے ، حب میں ایف سی کی گاڑی الٹنے سے 9اہلکا ر زخمی ہو گئے، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،



کوئٹہ، زائرین کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ،30افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : زائرین کی آ ڑ میں انسانی سمگلنگ کی کو شش نا کام ایف آئی اے نے 30سے زائد افرد علمدار روڈ سے گر فتار کر لیا، تاہم ان افراد کو بھیجنے وا لے سمگلر کے بارے میں کچھ معلو م نہیں ہو سکا ایک ذرائع کے مطابق ایف آ ئی ئے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ زئرین کی آ ڑ میں انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملو ث ہے ،



گوادر سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز بڑی پیشرفت ہے پورٹ خطے کی بڑی ٹرانزٹ بندرگاہ بنے گی،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ کے ذریعہ تجارتی قافلے کی گوادر آمد اور گوادر پورٹ کے ذریعہ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے، گوادر پورٹ مستقبل قریب میں خطے کی بڑی ٹرانزٹ پورٹ بن جائے گی، گوادر کی ترقی میں چینی دوستوں کی دلچسپی اور عملی تعاون کو علاقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،



گوادر بندرگاہ میں توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،دوستین خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں چین کی برآمدات کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا، بندرگاہ پر جہازوں کی مرمت کے لئے یارڈ بنانے کے لئے زمین مختص کردی گئی ہے۔گوادر بندرگاہ سے سی پیک سے منسلک تجارت کی پہلی کھیپ روانہ ہوگئی ہے، چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا کہ گوادر پورٹ کا افتتاح 2005 میں ہوا اور پہلا جہاز 2008 ء میں آیا تھا۔



بلوچستان کے سول سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی اپنے محکموں میں تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ،سپر یم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کو حکم دیا ہے کہ بلوچستان سول سروس اور بلوچستان سیکریٹریٹ سروس گروپ میں غیر قانونی طور پر ضم کئے گئے افسران کو ان کے اپنے محکموں اور اصل جائے تعیناتی پر بھیجا جائے ۔ یہ احکامات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بلوچستان صوبا ئی سروس کے آفیسران کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔



افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی میں ایک سال کی توسیع قبول نہیں ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی مدت میں ایک سال کی توسیع ناقابل قبول ہے ہونا تو یہ چاہئے کہ انہیں باعزت طریقے سے جلد واپس ان کے ملک بھیجا جاتا لیکن حکمرانوں نے دسمبر17ء تک توسیع دینے کی سفارش اپنے حلیف جماعتوں کی خوشنودی کیلئے کی چند جماعتوں کو بلا کر انہیں آل پارٹیز کانفرنس کا نام دینا کسی بھی صورت درست اقدام نہیں



رشوت کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دو افسران گرفتار تفتیش شروع مزید گرفتاریوں کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایف آئی اے کوئٹہ نے رشوت لینے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے دو افسران کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار افسران قانونی دستاویزات پورا ہونے کے باوجود شہریوں سے پاسپورٹ کے اجراء کے بدلے غیر قانونی طور پر رقم لیتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم کی سربراہی میں ایف آئی اے کرائم سرکل کے عملے نے کوئٹہ میں جائنٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا



نوشکی ،ایران جانے والے زائرین کے قافلہ کو اڑانے کی کوشش نا کام

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : نوشکی احمدوال کے علاقے جورکین میں سیکورٹی فورسسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کوئٹہ سے تفتان جانے والی زائرین کے قافلے کو نشانہ بنانے کی غرض سے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا کر قافلے کو باحفاظت روانہ کیا گیا۔گزشتہ روز احمدوال پھاٹک سے 2 کلومیٹر دور مشکوک موٹر سائیکل کو لیویز پائیلٹ اسکواڈ کے اہکاروں نے دیکھ کر فوری طور پر زائرین کے قافلے کو دور روک دیا