سی پیک میں مغربی روٹ شامل نہ ہونے کا انکشاف ،جے یو آئی اے این پی اور پشتونخوامیپ کا شدید ردعمل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے میں مغربی روٹ کے شامل نہ ہونے کے انکشاف پر جے یو آئی (ف)اے این پی اور پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے شدید رد عمل کااظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے بار ہا مغربی روٹ پر پہلے کام کا آغاز ہوگا مگر اب معلوم ہوا کہ منصوبے میں تو مغربی روٹ شامل ہی نہیں ہے



مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے ،مخلوط حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت محنت کے احترام پر پختہ یقین رکھتی ہے اور محنت کشوں کے حقوق کا ہر حال میں خیال اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ عوام کو حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ، مخلوط صوبائی حکومت دن رات محنت کرتے ہوئے ان امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔افسران اور اہلکاران میں چولی دامن کا ساتھ ہے



بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر ہے 80 فیصد پشتون غربت کا شکار ہیں ،ڈاکٹر حامد اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے صوبے میں 80 فیصد پشتون اور بلوچ غربت کے شکار ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں امن وامان کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں امن و سماج دشمن عناصر کیخلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعلیٰ کے جگر گوشے کو بھی شہید کیا گیا صوبے سے دہشتگردی جیسی ناسور کے خاتمے کیلئے عوام متحد ہوچکے ہیں



تربت فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،آغا شکیل کے قافلے پر فائرنگ ،قلعہ سیف اللہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ پنجگور میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد، علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد نے وزیراعلیٰ کے قریبی رشتہ دار اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی کے قافلے پر فائرنگ ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ادھر فورسز نے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا



بھارت کے اندر بہت جلد ایک نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ مودی کی بے وقوفی اور انتہا پسندی سے بھارت بھی روس کی طرح کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے والا ہے ۔ بھارت کے اندر بہت جلد ایک نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں۔بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرکے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے ۔مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینا ہے ۔



نریندر مو دی اور ’’را‘‘سے کوئی ما لی مدد نہیں ما نگی ، ڈا کٹر اللہ نذر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے انٹر نیشنل نیوزایجنسی ’’رائٹرز ‘‘ کو دیئے گئے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ قومی آزادی اور اقوام متحدہ کی موجودگی کے بغیر پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ہماری منزل مقصود آزادی ہے ہم بھارت کی جانب سے حمایت چاہتے ہیں لیکن بی ایل ایف کو مودی سرکار یا بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کی طرف سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ہے’ہم نریندر مودی کی اخلاقی طور پر بلوچ قوم کی حمایت میں دیے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں



مچھ ،خانہ بدوشوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ،16 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


مچھ:مچھ خانہ بدوشوں کا پک اپ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری ایک ہی خاندان کے چھ سالہ بچی دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق خواتین بچوں سمیت 16افراد زخمی متعدد زخمیوں کے حالت تشویشناک مچھ ہسپتال میں طبی سہولیات ناکافی ہونے کی بناء پر زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا



آواران ،تربت میں فائرنگ،2افراد جاں بحق، پنجگور سے لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان :آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنماء جاں بحق ، تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ساتھی زخمی ہو گیا ، پنجگور سے مسخ شدہ لاش برآمد ، ڈیرہ بگٹی میں پانی کی پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا ، تربت ،ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا،



بلوچستان کے پاکستان سے الحاق کے بعد سازشیں ہورہی ہیں ہمارے اباؤ اجداد کبھی ان سازشوں کا حصہ نہیں رہے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ 2013 میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے حالات سوات اور شمالی وزیرستان سے بھی زیادہ خراب تھے، لوگ خوفزدہ تھے جو لوگ استطاعت رکھتے تھے وہ صوبہ چھوڑ کے چلے گئے، جو لوگ مجبوری کے تحت یہاں رہ گئے ان کا کوئی پرسان حال نہ تھا، نہ ہی گورنر ہاؤس اور نہ ہی وزیراعلیٰ ہاؤس ان کو پوچھتا تھا ہم نے امن و امان بہتر بنا کر لوگوں کو خوف کے بھنور سے نکالا، حکومتی کوششوں سے صوبے میں 90فیصد امن بحال ہو چکا ہے