کوئٹہ: بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ نے جی ایم سید کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک آڈیوپیغام میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آج آپ سے مخاطب ہونے کاشرف مجھے ملِا مجھے اورزیادہ خوشی ہوتی اگرمیں اس اہم تقریب میں آپ کے درمیان موجودہو تا
لاہور : نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے۔ ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔
کوئٹہ: خضدار میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے میں بدزمانہ دہشتگرد کو ہلاک جبکہ اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ حب میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے کالعدم تنظیم کے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ: گوادر کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ چھ مغویوں کر بعد ازاں رہائی مل گئی۔ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ سے تقریبا ساٹھ کلو میٹر دور کوسٹل ہائی وے پر بوزی ٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے مزدوروں پر حملہ کردیا۔
جس وقت انہوں نے پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی تو لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کو اپنے کیرئیر کی سمت کے حوالے سے کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوا تھا، صوبہ بلوچستان کی واحد خاتون کمیشن نیول آفیسر کی حیثیت سے پاکستانی بحریہ کے اعلیٰ طبقے میں شمولیت کے امکانات ایک ایسی نوجوان لڑکی کے لیے دور دراز کا خواب لگتا تھا جو بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پلی بڑھی ہو۔ یفٹننٹ ذکیہ جمالی کے لیے یہ بچپن کا خواب تھا جس کی تعبیر سامنے آگئی کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی مسلح افواج کی دلدادہ تھیں، وہ یاد کرتی ہیں “
کوئٹہ: حب میں پولیس نے لیاری کینگ وار غفار ذکری گروپ کے چار سہولت کاروں اور بھتہ خوری میں ملوث کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ایک کارندے سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ بشیر بروہی نے حب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا
کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار 85 فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جن میں درجن سے زائد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔
سوراب: تحصیل سوراب کے علاقہ سیکم ماراپ میں دو بھائیوں سمیت تین قبائلی معتبرین قتل ، واقعہ قبائلی دشمنی بتائی جاتی ہے ، علاقہ میں کشیدگی برقرار، لیویز جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے12اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مہم کے دوران13لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 3ہزار6سو 19موبائل ٹیمیں395فکسڈ سائٹ ،210ٹرانزٹ پوائنٹس پرپولیو کا عملہ فرائض انجام دیں گا ۔
کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں نامعلو م مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق ضلعی ناظم سمیت2 افراد کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کرد گاپ میں کلی سلاچہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق ضلعی ناظم غلام حسن اور اس کے ساتھی منیر کو قتل کر دیا