افغانستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالے آج خود اسکا شکار ہیں ،پشونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان نے کراچی سبزی منڈی اور قصبہ کالونی میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ قوتوں نے ہمیشہ بحیثیت ملت پشتونوں کے ساتھ ملک میں امتیازی سلوک روا رکھا ہے اور پشتونوں کو ملک میں قومی وحدت ، ملی تشخص کے قیام ، قدرتی وسائل پر واک واختیار سے محروم کرکے انہیں بدترین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورکیا ہے



بلوچستان کو قربانی کا بکرا بنانے کا وقت گزر چکا ،کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کرینگے،سردار یا ر محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اب وہ وقت گزر گیا جب بلوچستا ن کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا تھا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سلگتے مسائل کا خاتمہ کرے گی کارکن اپنے اختلافات کو پس پردہ ڈال کر پارٹی کو مضبوط و فعال بنائیں عمران خان کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے میں پہنچایا جائے بہت جلد بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی انتخابات ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں مرکزی رہنما وسابق صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا



ڈاکٹر مالک کی بار بار درخواست پر ملاقات کی، قومی تحریک میں شامل جماعتیں متحدہو کر مذاکرات بارے جو فیصلہ کریں قبول ہوگا ، براہمدغ بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ قوم دوست رہنما اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمداغ بگٹی کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ انکے پاس اختیارات نہیں ہیں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر پی ایک قومی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو پرامن اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔ بی آر پی نے ہمیشہ بلوچ قومی مسئلے کو سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی جدوجہد کی اور کررہی ہے لیکن سکیورٹی اداروں اوراسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بلوچ تحریک کو ہمیشہ بندوق کے زور پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انھوں نے حالیہ دنوں میں مزاکرات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحریک میں



گوادر اوراقتصادی راہداری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے چین کو فری ٹریڈ زون کیلئے اراضی فراہم کردی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی زبان میں گوادر کے معنی ہوا کا دروازہ ہے اور اپنے نام کی مناسبت سے گوادر ترقی کا دروازہ بننے جا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی بھرپور افادیت اور اہمیت کا حامل ہے، تاہم گوادرکے عوام کی ترقی کے عمل میں بھرپور شرکت اور صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شراکت داری اس سے بھی زیادہ اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے چین کو اراضی کی منتقلی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابتدائی مرحلے میں چین کو فری ٹریڈ زون کے لیے 644ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے،



کوئٹہ ، صحافی اغواء کے بعد بازیاب، صحافیوں کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر صحافی اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر محمد افضل مغل کو گھر سے اغواء کرلیا۔ مغوی بارہ گھنٹے تک قید میں رہنے کے بعد اپنے گھر پہنچ گیا۔ واقعہ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا۔ پولیس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً دو بجے کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں واقع روزنامہ مشرق کوئٹہ اور خبر رساں ادارے آن لائن کے رپورٹر محمد افضل مغل کے گھر میں گاڑیوں میں سوار دس سے زائد مسلح افراد زبردستی گھس



بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے 32اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی ۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 24لاکھ72ہزار 616بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 6ہزار 603پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔مقررہ جگہوں پر 796ٹیمیں مٹرانزٹ ٹیمیں 321، مستقل ٹیمیں 46حصہ لیں گی ۔اس حوالے سے سیکورٹی کے تمام انتظامات فرنیٹر کور ،پولیس اورلیویز کے اہلکار سرانجام دیں گے ۔حالیہ پولیو مہم کے دوران 60فیصد پولیو کیس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ ایمرجنسی آپریشن سنیٹر ای اؤ سی بلوچستان ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے ڈاکٹر آفتاب کاکڑ سمیت دیگر کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں ۔جہاں پر پولیو کا وائرس تاحال موجود ہے ۔



غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی بھرمار بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے گرنے لگی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کاخدشہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: موسمیا تی تبدیلی سے بلوچستان شدید متاثر ہورہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح کم سے کم ہوتی ہو تی جارہی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر کو محفوظ کرنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صوبے کی آبادی کے بڑے حصے کو دوسر ے علاقوں میں منتقل ہونا پڑے گا۔امریکی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشیں کم ہو گئی ہیں اور لوگ زیر زمین پانی پر انحصار کر رہے ہیں جس سے صوبے میں پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں،پاکستان کے جنوب مغربی صوبے کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق 1920 تک صوبے کے مختلف علاقوں میں سالانہ 375 ملی میٹر بارش ہوتی تھی لیکن اب سالانہ بارش کم ہو کر صرف 140 ملی میٹر تک رہ



جمعیت کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ وقت آنے پر کیاجائیگا مری معاہدے کے تحت 4دسمبر کو بلوچستان میں وزیراعلیٰ تبدیل ہونی ہے نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ غیب کاعلم اللہ ہی کوہے مری معاہدے کے تحت 4دسمبرکوبلوچستان میں وزیراعلیٰ شپ کی تبدیلی ہونی ہے بلوچستان کوپنجاب کے بعد مسلم لیگ(ن)کاقلعہ بنادیا آئندہ 5,6ماہ کے دوران بلوچستان کے حالات پراچھے اثرات مرتب ہونگے نئے سدرن کمانڈبھی بلوچستان کے حالات سے واقف ہے ان کے پاکستان خصوصاََ بلوچستان کے حالات پرگہری نظرہے آنے والے دنوں میں تمام مسائل کومل کرحل کرنے کی کوشش کرینگے



این ٹی ایس ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار صوبے میں امن کی صورتحال ابتر ہے، حکومت رٹ قائم کرے ارکان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں 4بجے کے بجائے ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں خاص طورپر این ٹی ایس ٹیسٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری اپوزیشن لیڈر مولانا عبدا لواسع، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، محکمہ تعلیم کے مشیر سردار رضا محمد بڑیچ ، جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہدہ روف مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان سمیت دیگر ارکان نے نکتہ چینی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ سکولوں کی مرمت کی مد میں محکمہ خزانہ نے



پاک چین اقتصادی راہداری کے 42ملین روپے کے منصوبے سے بلوچستان خوشحال ہوگا، چینی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے 42بلین روپے کے منصوبوں سے پاکستان اور بلوچستان خوشحال ہونگے چینی سرمایہ کار صوبے میں کئی منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی رات کو سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی چینی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ سے دس سال کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ منصوبوں کے تحت بلوچستان میں گوادر پورٹ کو مزید فعال بنانے کے لئے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا